Advertisement
Advertisement
Advertisement

عید الفطر 2 مئی کو ہوگی یا 3 کو؟ رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب

Now Reading:

عید الفطر 2 مئی کو ہوگی یا 3 کو؟ رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب
شوال کا چاند

شوال کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس یکم مئی کو اسلام آباد میں ہوگا۔

اسلام آباد میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت طلب کرلیا گیا ہے جس میں شوال کے چاند کی رویت سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔

اجلاس میں وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، محکمہ موسمیات اور اسپارکو کے نمائندے بھی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس لاہور، پشاور، کراچی اور کوئٹہ میں منعقد کئے جائیں گے۔

خیال رہے کہ پاکستان میں عید 3 مئی بروز منگل کے دن متوقع ہے لیکن حتمی فیصلہ رویتِ ہلال کمیٹی 1 مئی اور 2 مئی کے اجلاس کے بعد ہی دے گی۔

Advertisement

 پاکستان میں چھٹیوں کے حوالے سے بھی تاحال کوئی نوٹی فیکیشن جاری نہیں کیا گیا ہے لیکن امکان یہ ہے کہ چھٹیاں ہفتہ 30 اپریل سے دی جائیں گی۔

 دفاتروں میں 29 اپریل جمعے کو آخری دن ہوگا۔

اسکولوں اور کالجوں میں 25 رمضان یعنی 27 اپریل سے چھٹیاں دینے کا امکان ہے۔ 30 اپریل سے 4 یا 5 مئی تک عید کی تعطیلات متوقع ہیں۔

دوسری جانب متحدہ عرب امارات کے ماہر فلکیات ابراہیم الجروان نے بھی پیشگوئی کی ہے کہ اس سال رمضان میں 30 روزے ہوں گے اور عید الفطر پیر 2 مئی 2022 کو ہونے کا امکان ہے۔

عید کا چاند ہفتہ اور اتوار کی رات 12 بج کر28 منٹ پر پیدا ہونے کی توقع ہے۔

عرب ممالک میں اس مرتبہ ایک ساتھ چاند نظر آنے کا امکان ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سابق وزیراعلیٰ سندھ اور سینئر پی پی رہنما آفتاب شعبان میرانی انتقال کرگئے
بھاڑ میں جائے فورتھ شیڈول ، مولانا فضل الرحمان پٹڑی سے اتر گئے
مشرقی محاذ پر شکست کے بعد مودی کی بولتی بند ہو گئی ، خواجہ آصف
بھارت اپنی ناپاک سازشوں سے باز نہ آیا، جاسوس ملاح پکڑا گیا
سندھ میں جدید موبائل ویٹرنری سہولیات متعارف، 65 ایمبولینسز خریدنے کا منصوبہ
وفاقی حکومت گلگت بلتستان کی ترقی اور نوجوانوں کے بہتر مستقبل کیلئے پُرعزم ہے، وزیراعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر