Advertisement
Advertisement
Advertisement

غریبوں کا احساس صرف سندھ حکومت کو ہے، مراد علی شاہ

Now Reading:

غریبوں کا احساس صرف سندھ حکومت کو ہے، مراد علی شاہ
مراد علی شاہ

مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ غریبوں کا احساس صرف سندھ حکومت کو ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ حکومت آئینی طریقے سے نکلی، غریبوں کا احساس صرف سندھ حکومت کو ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے گزشتہ سال تنخواہ 25 ہزار مقرر کی، باقی صوبوں میں مزدور کی ماہانہ اجرت کم ہے، کم سے کم تنخواہ 25 ہزارمقرر کی تو انڈسٹری مالکان عدالت گئے۔

مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ مزدوروں کی تنخواہوں میں اضافے پرانڈسٹری مالکان کوتحفظات تھے، وزیراعظم شہبازشریف نے مجھ سے کہا ترجیح طور پرکیا ہونا چاہیے، میں نے وزیراعظم کو کہا مزدور کی 25 ہزار روپے تنخواہ  بڑھانی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف کا مشکور ہوں انہوں نے میری تجویزپر اعلان کیا، مہنگائی کے دوران مزدوروں کو مشکلات کا سامنا ہے، ملک میں تبدیلیاں آئی ہیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو نااہلی اور بے حسی کی وجہ سے جانا پڑا، ہماری کوشش تھی بچت بازاروں میں آٹا اور چینی سستی ملے، حکومت نے 4کروڑ 20لاکھ روپے کی سبسڈی کی منظوری دے دی، انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ آٹے کی فراہمی یقینی بنائیں۔

مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے پہلے ہی یوٹیلٹی اسٹورز کو سستی اشیاء فراہم کرنے کا کہہ دیا ہے، گزشتہ حکومت کو غریبوں کا کوئی احساس نہیں تھا، مہنگائی سے نمٹنے کے لیے سستے بازار شروع کیے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اتحادی حکومت کے تمام ممبران کوشش کررہے ہیں کہ عوام کو ریلیف ملے، کراچی میں لوڈ شیڈنگ بہت زیادہ بڑھ گئی تھی، کے الیکٹرک کے حکام سے بات چیت ہوئی انہوں نے اپنے مسائل بتائے، ہمیں ڈیڑھ سال میں 5 سال کا کام کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک کے ایم ڈی نے بتایا کہ نیشنل گرڈ سے بجلی مل رہی ہے، ہم نے کے الیکٹرک سے کہا کہ اپنے پاور پلانٹس پوری طرح سے چلائیں، کے الیکٹرک کو جہاں جہاں گیس کے کن پریشر کا مسئلہ ہے وہاں ان کی مدد کی جارہی ہے۔

مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پچھلی حکومت نے وقت پرفیول نہیں خریدا، جب فیول نہیں ہوگا تو بجلی کیسے بنے گی، وفاقی حکومت کو یقین دلایا کہ سندھ حکومت بھر پور تعاون کرے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک فوج ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو عوام کے تعاون سے ختم کرنے کیلئے پرعزم
بابا گرونانک کا 556واں جنم دن؛ وزیراعظم کی سکھ برادری کو مبارکباد
حکومت کی 27 ویں آئینی ترمیم تیار، اگلے ہفتے پارلیمنٹ سے منظوری متوقع
پہاڑوں میں چھپی ایک مقدس نشانی
بابا گرونانک کا 556 واں جنم دن، بھارتی سکھ یاتریوں کی ننکانہ صاحب آمد
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر