پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار ہمایوں سعید نے کہا ہے کہ وہ اپنی فوج کے ساتھ کھڑے ہیں۔
پاکستانی اداکار و پروڈیوسر ہمایوں سعید کی جانب سے پاکستانی فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا گیا ہے۔
ہمایوں سعید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پیغام جاری کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان آرمی قوم کا فخر ہے۔
ہمایوں سعید کا اپنی ٹوئٹ میں کہنا ہے کہ ’پاک فوج ہمارا فخر اور ہماری خود مختاری کی محافظ ہے، میں اپنی فوج کے ساتھ کھڑا ہوں۔’
AdvertisementPakistan Army is our pride and the defender of our sovereignty.
I stand with our Army.
Pakistan Zindabad!#IStandWithPakArmy— Humayun Saeed (@iamhumayunsaeed) April 24, 2022
ہمایوں سعید نے اپنی ٹوئٹ کے آخر میں ’پاکستان زندہ باد ‘ بھی لکھا۔
واضح رہے کہ اس وقت پاکستان میں ’IStandWithPakArmy‘ کا ہیش ٹیگ ٹوئٹر پر ٹرینڈ کر رہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
