Advertisement
Advertisement
Advertisement

آئی پی ایل 2022: روہت شرما نے ممبئی انڈینز کی خراب کارکردگی کا ذمہ بلے بازوں پر ڈال دیا

Now Reading:

آئی پی ایل 2022: روہت شرما نے ممبئی انڈینز کی خراب کارکردگی کا ذمہ بلے بازوں پر ڈال دیا
آئی پی ایل 2022: روہت شرما نے ممبئی انڈینز کی خراب کارکردگی کا ذمہ بلے بازوں پر ڈال دیا

آئی پی ایل 2022: روہت شرما نے ممبئی انڈینز کی خراب کارکردگی کا ذمہ بلے بازوں پر ڈال دیا

روہت شرما نے آئی پی ایل 2022 میں ممبئی انڈینز کی خراب کارکردگی کا ذمہ دار بلے بازوں کو قرار دے دیا ہے۔

انڈین پریمئر لیگ (آئی پی ایل) کا 15 واں سیزن جاری ہے جس میں ممبئی انڈینز کو مسلسل 8 میچز میں شکستوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

اتوار کو ممبئی انڈینز کا مقابلہ لکھنئو سپر جائنٹس سے ہوا جس میں انہیں 36 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ اس میچ میں لکھنئو سپر جائنٹس کے کپتان کے ایل راہول نے 62 گیندوں پر 103 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگ کھیلی تھی۔

لکھنئو نے ممبئی انڈینز کو جیت کے لیے 169 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں ممبئی کا کوئی بھی کھلاڑی ڈبل فیگرز میں بھی داخل نہ ہوسکا۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: آئی پی ایل کا منفی ریکارڈ روہت شرما کے نام

ممبئی انڈینز کی جانب سے واحد ان کے کپتان روہت شرما نے 39 رنز کی اننگ کھیلی جبکہ کیرون پولارڈ نے بھی صرف 19 رنز ہی اسکور کیے۔

لکھنئو سپر جائنٹس کے ہاتھوں شکست کے بعد ممبئی انڈینز پر پلے آف مرحلے سے باہر ہونے کا خدشہ منڈلا رہا ہے جبکہ ان شکستوں کا ذمہ دار روہت شرما نے بلے بازوں کو قرار دیا ہے۔

روہت شرما کا بھارتی اسپورٹس چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جب آپ کے پاس اس طرح کا ہدف ہو تو آپ کو ایک مضبوط شراکت کی ضرورت ہوتی ہے جو بدقسمتی سے ہم نہ کرسکے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے کچھ غیر ذمہ دارانہ شارٹس بھی کھیلے جس میں میں خود بھی شامل تھا اور جب ہمیں میچ جیتنے کے لیے جس رفتار کی ضرورت تھی وہ ہم حاصل نہ کرسکے۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اس ٹورنامنٹ میں اچھی بلےبازی کا مظاہرہ نہیں کیا اور یہ سارا معاملہ بیٹنگ آرڈر پر جاتا ہے، جو بھی درمیان میں کھیلتا ہے اسے یہ ذمہ داری قبول کرنا چاہیے۔

روہت شرما نے کہا کہ ہمیں اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ کوئی بھی بلے باز ایک لمبی بیٹنگ کرے لیکن ہم ایسا کرنے میں ناکام رہے۔

واضح رہے کہ ممبئی اڈٰیز 5 مرتبہ آئی پی ایل کا ٹائٹل اپنے نام کرچکی ہے جبکہ اس سال پلے آف مرحلے میں بھی جانے کا امکان نظر نہیں آرہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بڑی اننگز کا طویل عرصے سے انتظار تھا، اب تسلسل برقرار رکھنا ہے،  بابراعظم
کین ولیمسن کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
بابر کی فارم میں شاندار واپسی ، مداحوں نے خوب لطف اٹھایا، آؤٹ ہوتے ہی اسٹیڈیم خالی ہو گیا
پاکستان نے جنوبی افریقہ کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست دے کر سیریز نام کر لی
سوشل میڈیا پر وائرل سعودی عرب کا ’اسکائی اسٹیڈیم‘ اے آئی کی کارستانی نکلا
سابق بھارتی کرکٹر اظہرالدین ریاستی حکومت میں پہلے مسلم وزیر بن گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر