Advertisement
Advertisement
Advertisement

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ وکلاء انرولمنٹ کمیٹی کی سربراہی سے دستبردار

Now Reading:

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ وکلاء انرولمنٹ کمیٹی کی سربراہی سے دستبردار
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے فرخ ملک کو اپنا ایگزیکٹیو آفیسر تعینات کردیا

سپریم کورٹ کے سینیئر جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ وکلاء انرولمنٹ کمیٹی کی سربراہی سے دستبردار ہو گئے ہیں۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ وکلاء انرولمنٹ کمیٹی کی سربراہی سے دستبردار ہو گئے ہیں، اس حوالے سے انہوں نے پاکستان بار کونسل کوخط لکھ کر آگاہ کر دیا ہے۔

جسٹس قاضی فائز عیسی کی جانب سے ان کے سیکرٹری نے خط پاکستان بار کو ارسال کیا ہے۔

خط میں کہا گیا کہ جسٹس قاضی فائز عیسی نے وکلاء انرولمنٹ کمیٹی میں دن رات کام کیا لیکن فروغ نسیم نے جسٹس قاضی فائز عیسی پر بے بنیاد اور من گھڑت الزامات لگائے۔

پاکستان بار کونسل کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ فروغ نسیم نے جسٹس قاضی فائز عیسی پر بطور چیئرمین وکلاء انرولمنٹ کمیٹی جانبداری کا الزام لگایا، فروغ نسیم نے الزام عائد کیا کہ 8 اپریل کو لائسنس بحالی کی درخواست دی تاہم بدنیتی کے باعث منظور نہیں کی گئی۔

Advertisement

خط میں کہا گیا ہےکہ فروغ نسیم کی لائسنس بحالی کی درخواست جسٹس قاضی فائز عیسی کے سامنے رکھی ہی نہیں گئی،انرولمنٹ کمیٹی کے کسی ممبر نے جسٹس قاضی فائز عیسی سے کوئی سفارش نہیں کی۔ الزام لگایا گیا کہ انرولمنٹ کمیٹی ممبران نے درخواست منظور کرنے کی سفارش کی مگر جسٹس قاضی فائز عیسی ٹس سے مس نہ ہوئے۔

خط میں مزید کہا گیا ہے کہ فروغ نسیم ایک شکست خوردہ شخص ہیں، وہ جسٹس قاضی فائز عیسٰی ریفرنس کیس میں شکست تسلیم کرنے سے انکاری ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شکتی سائیکلون کے اثرات، کوئٹہ میں گرد و غبار کا طوفان، حدِ نگاہ صفر کے قریب
کراچی میں جرائم بے قابو، 9 ماہ میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں 50 ہزار کے قریب پہنچ گئیں
سینیٹ اور قومی اسمبلی اجلاس سے پیپلز پارٹی کا واک آؤٹ، ن لیگ سے معافی کا مطالبہ
سرکاری کمپنیوں کے سی ای اوز کی تنخواہوں میں بے تحاشا اضافہ، سینیٹ کمیٹی نے سوالات اٹھا دیے
اقوام متحدہ، مہاجرین کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس، امیر مقام کا خطاب
ایف پی سی سی آئی کا تجارتی خسارے میں خطرناک اضافے پر اظہار تشویش
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر