Advertisement
Advertisement
Advertisement

ٹیبلٹ سے بہتر ڈسپلے والا برقی لچکدار کاغذ

Now Reading:

ٹیبلٹ سے بہتر ڈسپلے والا برقی لچکدار کاغذ

بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ جہاں تیبلٹ باریک سے باریک بن رہے ہیں وہیں خاموشی سے برقی روشنائی کے حامل لچکدار کاغذوں کی دنیا میں ایک انقلاب بپا ہے اور اس کا ثبوت گیلری تھری کی صورت میں دیکھا جاسکتا ہے جو اب 50000 مختلف رنگ پروسیس کرسکتا ہے۔

اس کا پورا نام ای انک گیلری تھری ہے جو اب پچاس ہزار مختلف رنگ پروسیس کرسکتا ہے اور اسے کاغذ کی طرح رول کرکے رکھا جاسکتا ہے۔ کمپنی کے مطابق یہ مائیکرو ایل ای ڈی اور مِنی ایل ای ڈی کی ضمن میں ایک نیا انقلاب ہے جس میں وہی ای انک ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے جو کِنڈل کا حصہ ہوتی ہے۔ تاہم نئی ٹیکنالوجی کو مزید بہتر بنایا گیا ہے۔

اگرچہ ای انک ٹیکنالوجی بعض ہارڈویئر اور ڈسپلے میں استعمال ہورہی ہے جن میں کلیاڈو، پاکٹ بک کلر، اور بوکس نووا تھری جیسے ڈسپلے شامل ہیں۔

یہ روایتی سیاہ و سفید ای انک استعمال کرتا ہے لیکن اس میں رنگوں کا فلٹر لگایا گیا ہے جو رنگوں کو روشن اور خوبصورت انداز میں ظاہر کرتا ہے۔ یہ بنیادی طور پر سبز، سرخ اور نیلی رنگت کو پروسیس کرتے ہیں اور انہی سے دیگر ہزاروں رنگ بنتے ہیں۔

Advertisement

اس ای پیپر کی ایک اور خاصیت بھی دیکھ لیں کہ اس میں رنگوں کی پروسیسنگ اور ریفریشن ریٹ ڈیڑھ سیکنڈ تھا جو کم ہوکر 1500 ملی سینکڈ تک رہ گیا ہے۔ اگرچہ ایپل کا آئی پیڈ منی کا ریفریشر ریٹ اس سے بھی 60 گنا زائد ہے لیکن ای انک ٹیکنالوجی اور لچکدار ڈسپلے کی یہ شاندار جست ہے۔

کمپنی کے مطابق اس کی تازہ کاری کی شرح اور رنگوں کی جاذبیت کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔ فی الحال کمپنی نے نئی ٹیکنالوجی کی دو نئی ویڈیوز بھی جاری کی ہے۔ اس کا سب سے حیرت انگیز پہلو یہ ہے کہ کاغذ کی طرح رول ہونے والا ایک ڈسپلے ہیں جو مڑنے اور کھنچ جانے پر اپنی افادیت برقرار رہتا ہے۔

لیکن اس کی مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکی ہیں بس انتا معلوم ہے کہ سال کے آخر میں اہم اعلان متوقع ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بیماری کی صورت میں چیونٹیاں بھی انسانوں کی طرح احتیاطی تدابیر اختیار کرتی ہیں، تحقیق
غلطی سے ملازم 87 ہزار امریکی ڈالر کا مالک بن گیا، واپس کرنے سے انکار
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
سال 2026 میں کتنے سورج اور چاند گرہن ہوں گے؟ جانیے
پلاسٹک سے پاک حیرت انگیز فولڈ ایبل واٹر بوتل تیار
پیرس کے تاریخی ’’لوور میوزیم‘‘ میں چوری کی واردات کس طرح انجام دی گئی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر