فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان کو الیکشن کمشنر پر اعتماد نہیں۔
اپنے ایک بیان میں پی ٹی آئی کے رہنما فوادچوہدری نے موجودہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ تو الیکشن ہی نہیں کرانا چاہتے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان کو الیکشن کمشنر پر اعتماد نہیں ، عمران خان کے بغیر پاکستان میں الیکشن کرانا مذاق ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ کروڑوں لوگوں نے پرامن احتجاج کیا، پرامن احتجاج پر توجہ نہ دی جائے تو وہ پر تشدد ہوجاتے ہیں۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان پر اسکینڈل نکلا گیا وہ ہیلی کاپٹر استعمال کرتے تھے۔
پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کو ہر وقت انتخابات کیلئے تیار رہنا چاہیے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
