
یوٹیوب نے مختلف قسم کے کریئٹرز کے لئے ٹپس کو دو سے پچاس ڈالر تک بڑھانے کا علان کیا ہے، اور اسے سپر تھینکس ٹپس کا نام دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ مختلف کریئٹرزکوکچھ عرصے پہلے یہ نوٹیفیکش دیا گیا تھا کہ پیٹینس کے علاوہ بھی کچھ نہ کچھ ٹپس کا آپشن ان کے لئے کھول دیا گیا ہے اس کا مقصد یہ تھا کہ ان کی ویڈیو کو دیکھتے ہوئے براہ راست آپ اپنے کریڈٹ کارڈ، پے پال یا دوسری چیزوں سے ان کو ٹپ دے سکتے ہیں۔ لیکن اب مزید کریئٹرز کویہ آپشن دیا گیا اوراس میں سپر ٹپ کا اضافہ کیا گیا ہے سپر ٹپ میں جو اماؤنٹ ہے وہ دو ڈالر سے پچاس ڈالر تک ہوسکتی ہے تاکہ آپ کریئٹرز کے کام کو سراہیں اور اس کے کام اور مشن کو جاری رکھ سکیں۔
یوٹیوب کی جانب سے پارٹنرز کریئٹرز کے لئے یہ آپشن اب 68 ممالک کے اند کھول دیا گیا ہے جبکہ کمپنی نے اس کا اعلان اپنے ایک بلاگ کے اندرکیا ہے۔
واضح رہے کہ یوٹیوب ہمیشہ سے ہی اپنے صارفین کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لئے ماضی میں بھی ایسے آپشن پیش کرتا رہا ہے جبکہ کچھ لوگوں کا کہنا یہ کہ ٹک ٹاک کودیکھتے ہوئے کیا گیاہے۔
اسی طرح یوٹیوب نے سپر چیٹ کے نام سے ایک فیچر شروع کیا تھا جس میں لائیو اسٹریم کے دوران جو بہترین کمنٹ ہیں ان کو پن کر کے اوپرکھا جاسکتا تھا تاکہ ناظرین اور دیکھنے والے یہ محسوس کر سکیں کہ جو میرا کریئٹر ہے اور جس کی میں ویڈیو دیکھ رہاہوں وہ مجھے اہمیت دے رہا ہے بظاہریہ ایک عجیب عمل ہے۔
یوٹیوب اپنے سپر ٹپ کےاندر کچھ نہ کچھ اپنے کونٹینٹ کا رقم کی مد میں حصہ رکھے گا اور باقی رقم کریئٹر کو دی جائے گی اب دیکھنا یہ ہے لوگ اس سے کس طرح فائدہ اٹھاتے ہیں اور پاکستان میں لوگ اسے کس طرح استعمال کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News