اقوام متحدہ کی کانفرنس میں بدعنوانی سے نمٹنے کے لئے پارلیمنٹس کے کرداروں کو مستحکم بنانے سے متعلق پاکستان کی پیش کردہ قرارداد کو متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی میں منعقد اقوام متحدہ کی کانفرنس میں بدعنوانی کی روک تھام اور اس سے نمٹنے کیلئے پارلیمنٹس کے کردار کو مستحکم بنانے کے متعلق پاکستان کی پیش کردہ قرارداد کو متفقہ طورپر منظور کرلیا گیا ہے۔
جغرافیائی خطوں کے بڑی تعداد میں ترقی پذیر اور ترقی یافتہ ملکوں کی حمایت سے پیش کی جانے والی اس قرارداد کی بدعنوانی کے خلاف اقوام متحدہ کے کنونشن کے فریق ملکوں کی کانفرنس کی آٹھویں نشست میں منظوری دی گئی۔
ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کا یہ اقدام وزیراعظم عمران خان کی بدعنوانی کے خاتمے کے نصب العین کے مطابق ہے۔
ترجمان نے کہا ہے کہ قرارداد کا متفقہ طور پر منظور ہونا بدعنوانی سے نمٹنے میں پاکستان کے کلیدی کردار پر عالمی برادری کے اعتماد کا اظہار ہے ۔
قرارداد میں ملکوں پرزور دیا گیا کہ اچھے اقدامات کے فروغ کیلئے پارلیمانی اداروں کے درمیان تبادلوں کو فروغ دیا جائے گا تاکہ متعلقہ ملکوں میں قانون سازی پرعملدرآمد اور موثر جائزے کو یقینی بنانے کیلئے پارلیمانوں کے کردار کو مضبوط بنایاجائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
