
شہر کراچی سے روشنیوں کا شہر بھی کہا جاتا ہے آج کل بدترین لوڈشیڈنگ کا شکار ہے جس کے متعلق کے الیکٹرک کی جانب سے بیان جاری کردیا گیا ہے۔
ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ فیول کی قلت کے باعث بجلی کی پیداواری صلاحیت میں کمی آئی ہے جس کی وجہ سے لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بڑھا دیا گیا ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ عید کے دوران کاروباری سرگرمیاں کم ہونے کے باعث بجلی کی سپلائی میں بہتری متوقع ہے۔
خیال رہے کہ شہر کے مختلف علاقوں میں 10 گھنٹے سے زائد بجلی بند کی جارہی ہے جبکہ مستشنیٰ علاقوں میں لوڈشیڈنگ شروع کردی گئی ہے۔
مستشنیٰ علاقوں میں 3 سے 6 گھنے کی لوڈ شیڈنگ شروع کردی گئی ہے جبکہ سحری کے اوقات میں بھی بجلی بند کی جارہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News