Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم اور دیگر کے نام ای سی ایل سے نکالنے کے خلاف درخواست مسترد

Now Reading:

وزیراعظم اور دیگر کے نام ای سی ایل سے نکالنے کے خلاف درخواست مسترد
سندھ ہائی کورٹ

جسٹس محمد اقبال کلہوڑو کی سربراہی میں سندھ ہائی کورٹ کے دورکنی بینچ نے فیصلہ جاری کردیا۔ 

سندھ ہائی کورٹ نے درخواست ابتدائی سماعت کے بعد مسترد کردی۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ درخواست میں وزیراعظم کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔ آرٹیکل 248 کے تحت وزیراعظم کو براہ راست درخواست میں فریق نہیں بنایا جاسکتا۔

سندھ ہائیکورٹ نے فیصلہ دیا کہ آئین کے آرٹیکل 248 کے تحت وزیراعظم کے خلاف کوئی قانونی کارروائی نہیں کی جا سکتی ہے۔

درخواست میں مؤقف پیش کیا گیا تھا کہ حکومت نے شہباز شریف سمیت دیگر کے نام ای سی ایل میں شامل کیے تھے۔ اب حکومت نے ان کے نام ای سی ایل سے خارج کردیے ہیں۔

Advertisement

عدالت نے فیصلے میں کہا کہ درخواست گزار نے اس حوالے سے کوئی نوٹیفیکیشن عدالت میں پیش نہیں کیا ہے۔ درخواست گزارمتاثرہ شخص بھی نہیں ہے۔

واضح رہے کہ درخواست گزارنے وزیراعظم شہبازشریف سمیت وفاقی اورصوبائی حکومتوں میں شامل 2 سو سے زائد افراد کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا نوٹیفکیشن عدالت میں چیلنج کیا تھا۔

جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے درخواست پر فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ ہم جائزہ لے کر حکم نامہ جاری کریں گے۔

وکیل درخواست گزار نے درخواست میں مؤقف اپنایا کہ نئی وفاقی حکومت کے قیام کے بعد وزیراعظم شہبازشریف سمیت ہائی پروفائل ملزمان کا نام ای سی ایل سے خارج کردیا گیا ہے۔

جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے کہا حکومت کی پالیسی ہوگی تب ہی تو نام ای سی ایل سے خارج کیا ہے۔

Advertisement

درخواست گزارمحمود اخترنقوی نے کہا کہ حکومت کی ایسی پالیسی ہوہی نہیں سکتی۔  جس پرعدالت نے سوال کیا کہ کس نے شہبازشریف اور دیگر کا نام ای سی ایل میں شامل کیا تھا؟

درخواست گزارنے جواب دیا کہ نیب اورایف آئی اے کی سفارش پروفاقی حکومت نے نام ای سی ایل میں شامل کیے تھے۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ حکومت نے ان سب کے نام ای سی ایل میں شامل کیے تھے اب حکومت نے ہی نام نکال دیے ہیں۔

وکیل درخواست گزارنے دلائل دیے کہ جن کے نام ای سی ایل میں ڈالے گئے تھے ان پر سنگین مقدمات میں ہیں۔ قومی خزانہ لوٹ کر پیسا ملک سے باہر لے گئے ہیں۔ شاہد خاقان عباسی، مریم نواز، مفتاح اسماعیل سمیت بیشتر کے نام عدالت کے حکم پر ای سی ایل میں شامل کیے گئے تھے۔

محمود اخترنقوی نے مؤقف اپنایا کہ عدالت نے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا حکم دیا۔ عدالت کی اجازت کے بغیر کسی کا نام ای سی ایل سے نہیں نکالا جاسکتا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
ترک بھائیوں کے کارناموں پر فخر ہے، وزیراعظم کا ترکیہ کے یومِ جمہوریہ پر پیغام
پاکستان جنوبی ایشیا، وسطیٰ ایشیا، مشرق وسطیٰ کےدرمیان روابط کیلئے اہم پل ہے، وزیراعظم
پاکستان اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کیلئے انتھک محنت کررہا ہے، وزیراعظم
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر