پاکستانی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور ایرانی ہم منصب نے دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کی اہمیت پر زور دیا ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے بلاول بھٹو زرداری کو پاکستان کا وزیر خارجہ بننے پر مبارکباد دی ہے۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹوزرداری نے ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبدالہیان کا ایران کی مسئلہ کشمیر پر حمایت کے لیے شکریہ ادا کیا۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹوزرداری نے ایرانی ہم منصب سے ایران کی مسئلہ فلسطین پر مکمل یکجہتی پر شکریہ ادا کیا۔
خیال رہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹوزرداری سے ایران کے ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس دوران حسین امیر عبدالہیان نے بلاول بھٹوزرداری کو ایران کے دورے کی دعوت دی ہے ۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ایوان صدر اسلام آباد میں حلف برداری کی تقریب کا انعقاد ہوا جس میں صدر مملکت عارف علوی نے چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو سے حلف لیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف ، سابق صدر آصف علی زرداری سمیت وفاقی کابینہ کے اراکین اور پیپلز پارٹی کے رہنما حلف برداری کی تقریب میں شریک تھے۔
بلاول بھٹو زرداری پاکستان کے 33 سال کے کم عمر وزیرخارجہ بن گئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
