
صوبائی وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو عالمی برادری میں پاکستان کا مقدمہ پیش کرنے کے لیے آگے آئے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں ناصر حسین شاہ نے لکھا کہ بلاول بھٹو مخلوط حکومت کے کابینہ کے رکن ہیں جہاں تمام اتحادی جماعتوں کی مرضی اور ووٹ سے شہباز شریف وزیراعظم ہیں۔
BilawalBhutto Sb is the cabinet member of a coalition govt where ShahbazSharif Sb is the PM by the will nd vote of all the coalition parties.Pakistan’s success lies in this unity and Bilawal Sb has come forward to present Pakistan’s case in a better way to international community
— Syed Nasir Hussain Shah (@SyedNasirHShah) April 28, 2022
جاری کردہ ٹوئٹ میں ناصر حسین لکھتے ہیں کہ اسی اتحاد میں پاکستان کی کامیابی مضمر ہے۔
انہوں نے مزید لکھا کہ بلاول صاحب عالمی برادری کے سامنے پاکستان کا مقدمہ بہتر انداز میں پیش کرنے کے لیے آگے آئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News