
ورلڈ میٹرولوجیکل آرگنائزیشن کی جانب سے پاکستان میں بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث ہونے والے خطرات سے آگاہ کردیا ہے۔
عالمی سطح پر موسمیاتی تبدیلی پر نظر رکھنے والے ادارے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں پاکستان کے موسمیاتی تغیر کے حوالے سے بات کی ہے۔
Extreme heat is building in #India and #Pakistan, affecting health of millions of people, animals and crops#Heathealth action plans are vital to save lives#Climatechange means that #heatwaves are more frequent and intense@ECMWF chart of air temperatures 28 April 1200 UTC pic.twitter.com/6fawCR2pha
— World Meteorological Organization (@WMO) April 27, 2022
ورلڈ میٹرولوجیکل آرگنائزیشن نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بھارت اور پاکستان میں گرمی کی شدت میں ہر روز اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔
ادارے کے مطابق پاکستان اور بھارت میں بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لاکھوں لوگوں، جانوروں اور فصلوں کی صحت متاثر ہو رہی ہیں۔
ادارے نے آگاہ کیا ہے کہ گرمی کے بڑھتے ہوئے اثرات سے زندگیوں کو بچانے کے لیے بروقت ہیٹ ہیلتھ ایکشن پلان بہت ضروری ہیں۔
عالمی ادارے کے مطابق پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی کا مطلب ہے کہ گرمی کی لہریں زیادہ بار بار اور شدید ہوتی جارہی ہیں۔
خیال رہے کہ 2 روز قبل محکمہ موسمیات کی جانب سے سندھ ، پنجاب اور کے پی کے میں شدید گرمی کی نئی لہر کے متعلق الرٹ جاری کردیا گیا تھا۔
رواں ہفتہ کےدوران ملک بھر میں گرمی کی لہر کی پیشگوئی
محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا کے زیادہ دباؤ کے باعث ملک کے بیشتر علاقوں میں آنے والے دنوں کے دوران دن کے درجہ حرارت میں بتدریج اضافے کا امکان ۔ #Heatwave #Summers #summerseason pic.twitter.com/KC4iiLumVS
— Pak Met Department محکمہ موسمیات (@pmdgov) April 25, 2022
بعدازاں سندھ اور پنجاب کے بیشتر علاقوں کو درجہ حرارت معمول سے زیادہ ریکارڈ کیا جارہا ہے جبکہ صوبہ کے پی کے میں گرمی کے باعث سیلابی صورتحال کا بھی خطرہ ہے۔
The temperature in Gilgit-Baltistan and Khyber Pakhtunkhwa is expected to remain 05-07 °C higher above normal for coming 5 to 6 days creating heat wave type situation in glaciated regions of #GilgitBaltistan and KhyberPakhtunkhwa.#GLOF#ClimateActionNow pic.twitter.com/RxCYA1zZtF
— Pak Met Department محکمہ موسمیات (@pmdgov) April 27, 2022
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News