Advertisement
Advertisement
Advertisement

نیب نوٹس کو پرویز مشرف کے ساتھ جوڑنا ٹھیک نہیں، فردوس عاشق اعوان

Now Reading:

نیب نوٹس کو پرویز مشرف کے ساتھ جوڑنا ٹھیک نہیں، فردوس عاشق اعوان
نیب نوٹس

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان  نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کا نیب نوٹس کو پرویز مشرف  کے ساتھ جوڑنا  ٹھیک نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سیالکوٹ میں میڈیا بات چیت میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو پر  تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول اگر سچے ہیں تو نیب نوٹس کا جواب کیوں نہیں دیتے کیونکہ ان کے والد نے پرویز مشرف کو ریڈ کارپٹ پر رخصت کیا تھا۔

فردوس عاشق نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے متعلق بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ  کابینہ اجلاس میں  مریم نواز کی درخواست کا منگل کو  تفصیلی جائزہ لیا جائے گا، مریم نواز نرس کی حیثیت سے جانا چاہتی ہیں ہیں یا ڈاکٹر کی حیثیت سے ان کے وکلا کو ثابت کرنا ہوگا کہ سہولت کار کے بغیر بیمار ٹھیک نہیں ہوسکتا۔

مریم نوازکی ایک اوردرخواست دائر

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ن لیگ دو بیانیوں میں پھنسی ہوئی ہے اس کے مفادات نظریے میں قید ہے، شہباز شریف اور نوازشریف کے بیانیے الگ الگ ہیں۔

Advertisement

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ پاک فوج نے بھارتی فوج کے ہر محاذ دانت کھٹے کر دیئے ہیں، ہندوستان کے چپے چپے میں مودی کے پَتلے جلائے جارہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی پائلٹ ابھی نندن کی واپسی ہندوستان کے منہ پر امن کا طمانچہ ہے، پاکستانی فوج عوام یکجہتی سے مودی کی انتہا پسندی کا مقابلہ کرتے رہیں گے۔

واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ میں مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے اپنا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل ) سے نکلوانے کیلئے ایک اور درخواست دائر کردی ہے، درخواست میں وفاقی حکومت، وزارت داخلہ، چیئرمین نیب اور ڈی جی نیب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سندھ کے 14 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کب ہوں گے؟ اعلان ہوگیا
جعلی ڈگری کیس؛ جمشید دستی کو 7 سال قید کی سزا
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 80 واں اجلاس؛ وزیر اعظم لندن سے نیویارک روانہ
سیلاب دو دلوں کو ملنے سے نہ روک سکا، دلہا کشتی پر دلہن بیاہ لایا
وزیراعظم کی تجارت اور سرمایہ کاری کیلئے قابل عمل منصوبوں پر کام کی ہدایت
بلوچستان؛ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ہدایات پر منشیات کیخلاف فیصلہ کن مہم کا آغاز
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر