
بھارت کے محکمہ موسمیات نے پانچ ریاستوں کے لیے گرمی کی لہر کا انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ درجہ حرارت 45 ڈگری عبور کر سکتا ہے۔
بھارتی محکمہ موسمیات کے مطابق رواں سال اب تک کا سب سے زیادہ گرم موسم گرما کا مشاہدہ کر رہا ہے جو ملک کے بڑے حصوں میں درجہ حرارت 45 ڈگری سے اوپر جانے کی نشاندہی کر رہا ہے۔
بھارت کے محکمہ موسمیات نے کم از کم اگلے پانچ دنوں تک ملک کے بڑے حصوں میں گرمی کی لہر کے حالات کی پیش گوئی کی ہے۔
بھارتی محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے تین دنوں کے دوران شمال مغربی ہندوستان کے بیشتر حصوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں تقریباً 2 ڈگری سیلسیس کا اضافہ ہوگا اور اس کے بعد تقریباً 2 ڈگری سیلسیس گر جائے گا۔
محکمہ موسمیات نے راجستھان، دہلی، ہریانہ، یوپی اور اڈیشہ کے لیے گرمی کی لہر کی وارننگ کا اعلان کیا گیا ہے کیونکہ ان ریاستوں کے کچھ حصوں میں پہلے ہی درجہ حرارت 45 ڈگری سیلسیس سے زیادہ ہے۔
مقامی خبر رساں ادارے نے آئی ایم ڈی کے سائنسدان آر کے جینامنی کے حوالے سے بتایا کہ مئی کے پہلے ہفتے تک سنگین حالات برقرار رہنے کا امکان ہے جس کے بعد بارش کے امکانات بڑھ جائیں گے۔
مدھیہ پردیش اور اتر پردیش میں درجہ حرارت 45 ڈگری سیلسیس کو عبور کرنے کے ساتھ وسطی بھارت میں پارے نے اوپر کا رجحان برقرار رکھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News