
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ روضہ رسول پر آج مٹھی بھر افراد کے فعل نے پورے عالم اسلام میں پاکستانیوں کا نام بدنام کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے گزشتہ روز روضہ رسول میں پیش آنے والے واقعے کی مذمت کی ہے۔
عمران نیازی کے پھیلائے ہوئے شر نے آج روضہ رسول کے تقدس کو پامال کیا۔محبت، امن اور سلامتی کی جگہ کو سیاست کے لئے استعمال کیا گیا۔عمران نیازی کے مائینڈ سیٹ نے آج روضہ رسول کی جس طرح بے حرمتی کی ہے وہ قابل مذمت ہے۔ نیازی کے اس فتنے کو معاشرے کے ہر ذی شعور شخص نے سخت ناپسند کیا ہے۔
Advertisement— Rana SanaUllah Khan (@RanaSanaullahPK) April 28, 2022
انہوں نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ مسجد نبویﷺ میں جو کچھ ہوا یہ نا اسلام کی تعلیم ہے اور ناں پاکستان کی تہذیب ہے بلکہ یہ صرف عمران عزم ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ محبت، امن اور سلامتی کی جگہ کو سیاست کے لئے استعمال کیا گیا ہے ۔
Advertisementجھوٹ اور بہتان پر مبنی عمران ازم جیسے فتنے کو روکنا ہوگا۔ورنہ عالم اسلام میں ہماری جگ ہسائی ہوگی۔ روضہ رسول پر آج مٹھی بھر افراد کے فعل نے پوری عالم اسلام میں پاکستانیوں کا نام بدنام کیا ہے۔ یہ ناں اسلام کی تعلیم ہے اور ناں پاکستان کی تہذیب۔ یہ صرف عمران ازم ہے۔
— Rana SanaUllah Khan (@RanaSanaullahPK) April 28, 2022
رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ عمران نیازی کے مائینڈ سیٹ نے روضہ رسول کی جس طرح بے حرمتی کی ہے وہ قابل مذمت ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ نیازی کے اس فتنے کو معاشرے کے ہر باشعور شخص نے سخت ناپسند کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News