Advertisement
Advertisement
Advertisement

سوشل میڈیا پر دعا اور ظہیر کے ساتھ نمرہ اور اسد کا موازنہ کیوں ہورہا ہے؟

Now Reading:

سوشل میڈیا پر دعا اور ظہیر کے ساتھ نمرہ اور اسد کا موازنہ کیوں ہورہا ہے؟

نمرہ اور اسد کی شادی اپنے وقت کی ایک خوبصورت شادی تھی لیکن اب سوشل میڈیا پر دعا اور ظہیر کے ساتھ نمرہ اور اسد کا موازنہ کیا جارہا ہے۔

نمرہ اور اسد کی شادی کے بعد انہیں سوشل میڈیا سے خوب شہرت ملی تھی، ٹی وی شوز، مارننگ شوز میں بھی ان کو مدعو کیا گیا تھا جہاں کچھ لوگوں نے انگلیاں اٹھائیں اور وہیں زیادہ تر لوگوں نے ان کو پسند بھی کیا کیونکہ ان کے گھر والوں نے چھوٹی عمر میں شادی کروا کر دیگر والدین کو یہ نصیحت دی تھی کہ بچوں کی مرضی سے شادی کروائیں، نکاح جیسے پاک رشتے کو عام بنائیں تاکہ بچے باغی نہ بنیں۔

 

Advertisement
Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

A post shared by Nimraasad (@nimraasad_)

Advertisement

اسی طرح آج کل دعا زہرہ کی شادی کا معاملہ زیرِ بحث ہے کہ جب بچی بالغ نہیں ہوئی تو نکاح کیسے ہوگیا؟

دعا کی اپنے شوہر ظہیر کے ساتھ ایک تصویر اور نمرہ اسد کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر خوب شیئر کی جا رہی ہے جس میں دونوں کا موازنہ ہو رہا ہے۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ نمرہ اور اسد نے بھی تو کم عمری میں شادی کی تھی ان پر کسی نے تنقید نہیں کی بلکہ ان کو عزت دی گئی لیکن دعا ظہیر نے کم عمری میں شادی کی تو ان پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں ،وہیں کچھ صارفین کہہ رہے ہیں کہ نمرہ اور اسد کی شادی ایک اعلیٰ مثال تھی کیونکہ انہوں نے اپنے گھر والوں کے ساتھ مرضی سے سب کی رضامندی سے کھلے عام خوشی کے ساتھ نکاح جیسے پاک بندھن کو اپنایا جبکہ دعا ظہیر نے والدین کی رضامندی کے بغیر بنا بتائے گھر سے جا کر نکاح کیا۔

Advertisement

دوسری جانب نمرہ کاظمی نے بھی گھر سے بھاگ کر شادی کی لیکن اس کی ویڈیوز اور تصاویر میں یہ نظر آرہا ہے کہ وہ خوش ہے وہیں اگر دعا کی تصاویر دیکھیں تو وہ ڈری سہمی نظر آرہی ہے، اگر وہ اپنے گھر میں خوش ہے تو شادی کی تصاویر کہاں ہیں؟

 کیا وہ شادی کے لیے تیار ہی نہیں ہوئی؟ کیا وہ کسی خطرے میں ہے؟ بہرحال آج بھی یہ تمام تر سوالات اپنی جگہ موجود ہیں۔

اس کے والدین کی گفتگو اس کے بیانات کی نفی کر رہی ہے مگر ہر کوئی دعا کے لیے دعاگو ہے کہ وہ خوش ہو، سلامت رہے۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
علی ظفر کا سیلاب متاثرین کیلیے خصوصی فنڈ ریزنگ کنسرٹ کرنے کا اعلان
تم جیتو یا ہارو ! آئمہ بیگ کا قومی کرکٹ ٹیم کے نام پیغام
فواد خان کی فلم ’ابیر گلال‘ بالآخر سینما گھروں کی زینت بن گئی
یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
حادثہ یا خودکشی؟ معروف چینی اداکار 5ویں منزل سے گر کر ہلاک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر