
آج ہم آپ کو کھیرے کے وہ فائدے بتا رہے ہیں جو شاید آپ نے کبھی پہلے نہ سنے ہوں، تو جاننے کے بعد آپ بھی ان کو استعمال کرکے دیکھیں نتائج دیکھ کر حیران رہ جائیں گے۔
کھیرا فائدے مند کیوں؟
کھیرے میں وٹامن بی-1، بی-2، بی-3، بی-6، بی-5، سی، فولک ایسڈ، میگنیشئیم، آئرن، کیلشئیم، زنک، پوٹاشئیم اور فاسفورس پایا جاتا ہے جس کی وجہ سے یہ فائدہ مند ہے۔
• پانی کی کمی:
جسم میں پانی کی کمی کو ختم کرنے کے لئے کھیرا ایک سستا اور اہم جُز ہے لہٰذا اس کا استعمال آپ ہر موسم میں کریں چاہے سلاد میں کھائیں یا پھر اس کا جُوس پیئیں۔
یہ جسم کی گرمی کی وجہ سے ہونے والے معدے اور پیٹ کے مسائل کو آپ سے دُور رکھنے میں مدد دیتا ہے۔
• خُشک اور پھٹی جلد کے لئے:
خُشک اور پھٹی جلد بھی ایک بڑا مسئلہ ہے اور اس میں آپ کھیرے کا رس صرف چہرے اور جلد پر لگائیں تو آپ کے یہ مسائل بھی ختم ہوسکتے ہیں۔
• سفر کے دوران قے اور جی گھبرانا:
اکثر لوگوں کو سفر کے دوران قے اور جی گھبرانے کے مسائل کا سامنا ہوتا ہے ان کو چاہیئے کہ وہ صرف ایک کھیرا اپنے ساتھ رکھ لیں اور جیسے ہی متلی ہونے لگے کھیرے کا ایک سلائس کھالیں یہ بہت اچھا فریشنر بھی ہے اور ریلیف بھی دیتا ہے۔
• بے وقت کی بھوک:
بےوقت کی بھوک وزن اور چربی بڑھانے کی وجہ بنتی ہے اس لئے جب بھی آپ کو ہلکی پھلکی بھوک محسوس ہو آپ کھیرے کا استعمال کریں اور اچھی طرح چبا کر کھائیں ۔
• دوپہر کی نیند اور سستی:
دوپہر میں سستی کی وجہ سے نیند آنے لگتی ہے اور جسم میں درد محسوس ہوتا ہے اور جب تک سو نہ جائیں سکون نہیں آتا۔ اس لئے آپ دوپہر میں کھانے کے بعد کھیرے کھالیں یہ سستی بھگانے میں بھی مدد دیتا ہے اور جسم کو طاقت بھی پہنچاتا ہے۔
کھیرے میں موجود اینٹی آکسائیڈنٹس اور ورم کش خصوصیات جلد کی سوجن کم کرنے میں مدد دیتی ہیں۔
کھیرا ذیابطیس کے مریضوں کے لیے بھی انتہائی مفید ہے۔
کھیرے کا رس لبلبے انسولین بنانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے جو کہ شوگر کے مریضوں کے لیے اہم ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News