Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان کی کابل میں دہشت گرد حملے کی سخت مذمت

Now Reading:

پاکستان کی کابل میں دہشت گرد حملے کی سخت مذمت

پاکستان نے کابل میں دہشت گرد حملے کی سخت مذمت کی ہے۔

اپنے ایک بیان میں ترجمان دفترخارجہ عاصم افتخار احمد نے کہا کہ پاکستان آج کابل میں ایک مسجد پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتا ہے، اس حملے کے نتیجے میں متعدد قیمتی انسانی جانوں کا نقصان ہوا۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گرد حملے میں متعدد افراد زخمی ہوئے، پاکستانی حکومت اور عوام متاثرین کے اہل خانہ سے گہری ہمدردی کرتے ہیں۔

عاصم افتخار احمد کا کہنا تھا کہ پاکستانی حکومت اور عوام زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہے۔

ترجمان دفترخارجہ عاصم افتخار احمد کا مزید کہنا تھا کہ ہم اپنے افغان بھائیوں کی بھرپور حمایت اور ان سے یکجہتی کرتے ہیں تاکہ ہمارے افغان برادران موثر انداز میں دہشت گردی کے چیلنج کا مقابلہ کر سکیں۔

Advertisement

یادرہے کہ جمعہ کے روز مغربی کابل کی ایک مسجد میں نماز کے دوران ایک زور دار دھماکہ ہوا، جس میں کم از کم 10 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے ہیں۔

حکام نے بتایا کہ رمضان کے مہینے میں افغان عبادت گاہوں اور شہری اہداف پر حملوں کئے گئے۔

وزارت داخلہ کے نائب ترجمان بسم اللہ حبیب کا کہنا ہے کہ دھماکہ دوپہر دو بجے کے قریب مغربی کابل میں واقع خلیفہ صاحب مسجد میں ہوا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سینیٹ کا اجلاس کل صبح طلب، آئینی ترمیم شامل نہیں
وزیراعظم سے ترک وزیر داخلہ کی ملاقات، پاکستان-ترکیہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کا عزم
اراکین قومی اسمبلی کی ماہ ستمبر کی تنخواہوں کی ہوشربا تفصیلات سامنے آگئیں
کراچی: جناح اسپتال میں ڈاکٹرز کی افسرشاہی، مریض رل گئے
وادی تیراہ میں منشیات کی ترسیل اور منظم نیٹ ورک کے حوالے سے ہوشربا انکشافات
مذاکرات ناکام ہوئے تو واحد آپشن فوجی آپریشن ہوگا، وزیردفاع خواجہ آصف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر