Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم کی عمرے کی ادائیگی

Now Reading:

وزیراعظم کی عمرے کی ادائیگی

وزیراعظم شہباز شریف نے آج مکہ مکرمہ میں عمرہ ادا کیا۔

اس دوران خانہ کعبہ کے دروازے وزیراعظم اور ان کے وفد کے لیے خصوصی طور پر کھولے گئے۔

 

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے زیارتِ خاص کے بعد حجرِ اسود کو بوسہ دیا اور طوافِ کعبہ کیا۔

اس موقع پر وزیراعظم نے پاکستان اور پوری امت مسلمہ کی سلامتی اور ترقی کے لیے دعا کی۔

وزیراعظم کے ہمراہ اعلیٰ سطح وفد نے بھی عمرہ کی سعادت حاصل کی۔

Advertisement

 

خیال رہے کہ وزیر اعظم مدینہ منورہ اور جدہ میں بھرپور دو روز گزارنے کے بعد عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے لیے مکہ مکرمہ روانہ ہوئے تھے۔

Advertisement

عمرے کی ادائیگی

وزیر اعظم نے مدینہ منورہ میں قیام کے دوران دو مرتبہ روزہ رسول صلی اللہ و علیہ وسلم پر حاضری دی، ریاض الجنتہ میں نوافل ادا کیے، جمعتہ الوداع کی نماز مسجد نبوی میں ادا کی، ملکی سلامتی، ترقی اور سماجی خوشحالی کے لیے دعائیں مانگیں۔

جدہ میں وزیر اعظم نے سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز سے اہم ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی و تجارتی روابط کو بڑھانے اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے علاوہ سعودی عرب میں پاکستانی افرادی قوت کے لیے روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع پیدا کرنے کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔

وفاقی وزراء بلاول بھٹو زرداری، مفتاح اسماعیل، نوبزادہ شاہزین بگٹی، مریم اورنگزیب، خواجہ محمد آصف، احسن اقبال، چوہدری سالک حسین، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، محسن داوڑ اور مولانا طاہر اشرفی بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ وفد میں موجود ہیں ۔

منصب وزارت عظمیٰ سنبھالنے کے بعد وزیراعظم کا یہ پہلا غیر ملکی دورہ ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بلوچستان میں ملک کا پہلا خودکار ڈیجیٹل ای۔فائلنگ سسٹم متعارف
پنجاب میں طوطوں کی رجسٹریشن لازمی قرار
چیئرمین پی ٹی اے نے عہدے سے ہٹائے جانے کے فیصلے کو چیلنج کردیا
مریض پر نفسانی خواہش کو ترجیح دینے والے ڈاکٹر کو بحال کر دیا گیا
صدر کی چینی قیادت سے ملاقات، پاک چین تعلقات مزید گہرے کرنے پر اتفاق
پوسٹ پہلگام – مئی 2025 کی تقریب رونمائی ، عطا اللہ تارڑ اور دیگر مقررین کا خطاب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر