Advertisement
Advertisement
Advertisement

درد محسوس کرنے کی حس سے محروم نو سالہ بچہ

Now Reading:

درد محسوس کرنے کی حس سے محروم نو سالہ بچہ

برطانیہ سے تعلق رکھنے والے نوسالہ زیک اسکیٹ مورایک نایاب اور غیر معمولی جنیاتی بیماری میں میں مبتلا ہے جس کی وجہ سے اس کا جسم  کسی بھی قسم کے درد کو محسوس کرنے کی حس نہیں رکھتا، یہ بات سننے عجیب لگتی ہے اور اس بچے کو حقیقی دنیا کا سپرمین بناتی لیکن درد کا محسوس نہ ہونا اچھائی نہیں بلکہ بے حد خطرناک ہے جو اسے کمزور بنا رہا ہے۔

زیک کے والدین نے بچے کی پیدائش کے کچھ ہی عرصے بعد ہی اس کے رد عمل کو نوٹ کرنا شروع کردیا تھا جب نرس نے اسے ابتدائی ویکسین کے لئے انجیکش لگایا تو یہ بہت کم رویا اسی طرح صرف ایک سال کی عمر میں اس نے کسی درد اور احساس کے بغیر اپنی زبان کاٹ لی تھی جبکہ محض چھ سال کی عمر میں اس کی ٹانگ کا فریکچر ہوگیا تھا اور بغیر کسی درد کے تین دن تک اس پر چلتا رہا یہاں تک کہ کسی کی نظر اس پر پڑی کہ اس کی ٹانگ کا فریکچر ہوچکاہے یہی وجہ ہے کہ درد کا احساس نہ ہونا اس کی جسم کو مزید اذیت دیتا ہے اور کمزور بناتا ہے۔

زیک کے والدین کا کہنا ہے درد ایک اہم اشارہ ہوتا ہے جو آپ کو آگاہ کرتا ہے کہ جسم کو اضافی دیکھ بھال کی ضرورت ہے جب درد محسوس کرتے ہیں تو جسم پر توجہ دیتے ہیں تاکہ تکلیف کو کم کرنے کے لئے اقدامات کئے جاسکیں۔

زیک ایک نایاب جیناتی بیماری سی آئی پی میں مبتلا ہے اس کے والد کے مطابق دونوں میاں بیوی کی ایک تبدیل شدہ جین کی بچے میں منتقلی سے اس بیماری نے جنم لیا ہے یہ اتنی نایاب ہے کہ دس لاکھ میں سے صرف ایک میں یہ بیماری پائی جاتی ہے۔

زیک کے والدین کا کہنا ہے کہ صرف چھ سال کی عمر میں انہوں نے ڈاکٹروں کو اس بات پر قائل کرنے کی کوشش کی زیک کسی چوٹ کی صورت میں کبھی درد کی شکایت نہیں، کیونکہ یہ نایاب بیماری ہے اسی بناپر کئی معالج بھی اس کے متعلق واقفیت نہیں رکھتے۔

Advertisement

زیک کے والدین کا کہنا ہے کہ اگرچہ یہ کیفیت بہت سے لوگوں کے لئے ایک سپر پاور کی حیثیت رکھتی ہے لیکن اس کا درد محسوس نہ کرنا اس کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہے کیونکہ وہ جانے انجانے میں خود کو مزید تکلیف دے سکتا ہے۔ یہی وجہ زیک کو ہر طرح کے کھیلوں سے دور رکھاجاتا ہے۔ جبکہ ابھی تک وہ اپنے جسم کو بہت نقصان پہنچا چکاہے یہی وجہ ہے کہ اس میں جوڑوں کی بیماری بھی تشخیص ہوئی ہے جو بار بار موچ یا چوٹ کی صورت میں پیدا ہوتی ہے۔

برطانیہ کے ڈاکٹر حضرات اس بیماری کا علاج کرنے سے قاصر ہیں اسی لئے زیک کے والدین رقم جمع کرنے کی کوشش کر رہیں ہیں تاکہ وہ اس کا امریکا میں علاج کرواسکیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سال 2026؛ رمضان المبارک کا آغاز کب سے ہوگا؟ تاریخ کی پیشگوئی
ہوا میں معلق رہ کر بجلی بنانے والی انوکھی ونڈ ٹربائن تیار
انسانیت کے ماتھے کا جھومر؛ فرانسیسی اداکارہ اڈیل ہینل کی فلسطین کیلئے قربانی
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
مکھیاں دور، گائے پُرسکون؛ انوکھا نوبل انعام، جاپانی محققین کے نام
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر