کنگنا رناوت کی میزبانی میں جاری آلٹ بالاجی کے شو “لاک اپ” کا فائنل اب قریب ہے۔
متنازع رئیلٹی شو “لاک اپ” میں قیدیوں کے درمیان پیار اور تکرار کے ساتھ ساتھ ان کے انکشافات بھی شائقین کو لمحہ بہ لمحہ حیران کر رہے ہیں۔
شو کے تین فائنلسٹ شیوم شرما، منور فاروقی اور پرنس نرولا کے نام سامنے آچکے ہیں۔
لیکن سوشل میڈیا پر ایڈلٹ کنٹینٹ کرئیٹر پونم پانڈے اب بھی شو کا حصہ ہیں۔
پونم پانڈے کب کیا کردیں ، یہ کہنا مشکل ہی نہیں بلکہ ناممکن ہے۔ حال ہی میں انہوں نے ووٹ کے لیے ایسی شرمناک حرکت کی کنٹسٹنٹس سمیت سب لوگوں کے دماغ چکرا گئے۔
پونم پانڈے کسی بھی طرح شو میں برقرار رہنا چاہتی ہیں۔ اس ویک اینڈ پر شو سے باہر ہونے سے بچنے کے لیے انہوں نے مداحوں سے ووٹ کے بدلے ایک خاص تحفہ دینے کا اعلان کیا ہے۔
چارج شیٹ میں نام آنے سے گھبرائی پونم نے حالیہ ایپی سوڈ میں کہا کہ اگر انہیں سب سے زیادہ ووٹ ملیں گے تو وہ نیشنل ٹیلی ویژن پر نیم برہنہ ہوجائیں گی۔
پونم نے اپنے اس چکرا دینے والے بڑے بیان میں کہا کہ اگر آپ مجھے بھر بھر کر ووٹ دیتے ہیں تو اس مرتبہ ٹی شرٹ اتار دوں گی۔
پونم کے اس بیان کے بعد اب سب کی نظریں ویک اینڈ پر ٹکی ہیں کہ آخر عوام کا فیصلہ کیا ہوتا ہے اور اگر پونم بچ جاتی ہیں تو کیا وہ اپنا وعدہ پورا کریں گی؟
پونم پانڈے نے پہلی مرتبہ ایسا بولڈ وعدہ نہیں کیا ہے، بلکہ اس سے پہلے بھی وہ ایسے وعدے کرچکی ہیں۔
لاک اپ میں پونم نے پہلے بھی فینس سے ووٹ کے بدلے ایسا ہی وعدہ کیا تھا اور جب کنگنا رناوت نے انہیں ویک اینڈ میں محفوظ قرار دیا تو تو پونم نے ٹاپ اتارا تھا۔
قبل ازیں ورلڈ کپ 2011 میں بھارت کی جیت پر پونم نے مکمل برہنہ ہونے کا وعدہ کیا تھا، حالانکہ بعد میں وہ اپنی بات سے مکر گئی تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بی سی سی آئی نے انہیں ایسا کرنے سے منع کردیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
