Advertisement
Advertisement
Advertisement

فلسطینی خاندان کی موت پر خوشی منانے والے یہودیوں کو سزا

Now Reading:

فلسطینی خاندان کی موت پر خوشی منانے والے یہودیوں کو سزا

اسرائیلی عدالت نے مسلمان خاندان کے آتشزدگی میں مرنے پر خوشی منانے والے سات یہودیوں کو سزا سنا دی۔

ایک اسرائیلی عدالت نے بدھ کے روز ان سات یہودی مردوں کو سزا سنائی ہے جن پر 2015 میں منعقد ہونے والی ایک شادی کی تقریب میں شرکت کا الزام ہے جس کے دوران ایک فلسطینی کم سن بچے اور اس کے والدین کے آتشزدگی میں مرنے پر خوشی منائی گئی تھی۔

 یروشلم کے مجسٹریٹ کی عدالت نے ان ساتوں مردوں کو کئی الزامات میں مجرم قرار دیا ہے۔ ان میں دوابشے خاندان کے قتل پر خوشی منانا شامل ہے۔

یہ خاندان جولائی 2015 میں انتہاپسند آ بادکاروں کی جانب سے آتشزدگی کے حملے میں ہلاک ہوگیا تھا۔ایک اور شخص جو اس شادی کی تقریب میں گلوکاری کر رہا تھا، اسے مجرم نہیں پایا گیا۔

عبرانی زبان کے ایک اخبار کے مطابق ان افراد کی سزا کے تعین کے لیے سماعت نومبر میں کی جائے گی۔

Advertisement

مقبوضہ مغربی کنارے کے ایک گاؤں ڈوما میں ہونے والے اس حملے کے دوران اٹھارہ مہینے کا علی اور اس کے والدین ریحام اور سعد جاں بحق ہوگئے تھے جس کی اسرائیل کے تمام سیاسی طبقات کی جانب سے مذمت کی گئی تھی۔

اس واقعے کے چند ماہ بعد اسرائیل کے ایک ٹیلی ویژن پر ایک ویڈیو نشر کی گئی جس میں ایک شادی کے دوران مہمان رائفلوں کے ساتھ ناچ رہے ہیں اور موسیقی کے ساتھ انتقامی گانا گایاجارہا تھا

اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کچھ افراد علی دوابشے کی تصویروں پر خنجر پیوست کر رہے ہیں۔

اسرائیل کی وزارت انصاف کے مطابق عدالت کے سامنے یہ افراد تشدد اور دہشت پھیلانے کے الزامات میں مجرم پائے گئے ہیں۔

ایک شخص پر نسل پرستی پھیلانے، دہشت گرد گروہ کی حمایت کرنے، غیر قانونی ہتھیار اپنی ملکیت میں رکھنے کا مجرم پایا گیا۔ ایک اور شخص پر غیر قانونی ہتھیار کی ملکیت سے متعلق جرم ثابت ہوا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
صدر ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کی ملاقات، تجارتی معاہدے کی امید
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
پاکستان دشمنی میں اندھی بھارتی میڈیا کی ایک اور چال ناکام ہو گئی
تاریخ کے بدترین سمندری طوفان ملیسا نے جمیکا میں خطرے کی گھنٹی بجا دی
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر