Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمران نیازی کو توشہ خانہ پر ڈاکہ ڈالنے کا حساب دینا پڑے گا، شرجیل میمن

Now Reading:

عمران نیازی کو توشہ خانہ پر ڈاکہ ڈالنے کا حساب دینا پڑے گا، شرجیل میمن

شرجیل میمن نے کہا ہے کہ عمران نیازی کو توشہ خانہ پر ڈاکہ ڈالنے کا حساب دینا پڑے گا۔

صوبائی وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے عمران نیازی کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ صدر آصف علی زرداری پر الزام لگانے کے بجائے عمران نیازی یہ بتائیں کہ انہوں نے توشہ خانہ سے لئے گئے قیمتی تحائف کس قانون کے تحت بیرون ملک فروخت کر دیئے؟۔

انہوں نے کہا کہ دوسروں پر الزام لگاکر نیازی اور اس کا ٹبر بچ نہیں سکتا، عمران خان کو یہ بھی بتانا ہوگا کہ فرح خان گوگی کس کی فرنٹ وومین تھیں۔

صوبائی وزیر اطلاعات سندھ کا کہنا تھا کہ عمران نیازی کا دوسروں پر الزام تراشیاں کرنا وطیرہ بن گیا ہے، عمران نیازی کو توشہ خانہ پر ڈاکہ ڈالنے کا حساب دینا پڑے گا۔

شرجیل انعام میمن کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایک طرف قومی قیادت سعودی عرب سے ملک کی ترقی اور معیشت پر کامیاب مذاکرات کر رہی ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ دوسری جانب انتشار خان ملک میں فتنہ پھیلانے کے لیے سازشیں اور الزام تراشیاں کر رہا ہے۔

صوبائی وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کا مزید کہنا تھا کہ فتنہ خان 2014 سے ملک کی ترقی میں رکاوٹیں کھڑی کر رہا ہے ، اگر اس وقت ہی ان کو حدود میں رکھا جاتا تو ملک کے یہ حالات نہ ہوتے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے مسجدِ نبوی ﷺ میں پیش آنے والے واقعے کا الزام مسترد کرتے ہوئے ہوئے کہا تھا کہ موجودہ حکومت کہیں بھی جائے ان کے ساتھ ایسا ہی ہوگا جیسا روضہ رسول ﷺ پر ہوا ہے اور اس واقعے کا الزام ہم پر لگانے والوں کو شرم آنی چاہیے۔

سابق وزیراعظم نے کہا تھا کہ مسجد نبویﷺ میں جب واقع پیش آیا تو سب کو پتا ہے کہ ہم پاکستان میں شب دعا منا رہے تھے اور اس کا اعلان پہلے سے ہی کر رکھا تھا جب کہ ہمیں شب دعا ختم ہونے پر معلوم ہوا کہ مدینہ میں کیا ہوا اور پھر کچھ ہی دیر بعد ہمارے خلاف ایک منظم مہم چلائی جاتی ہے کہ جیسے یہ سب کچھ ہم نے کروایا ہو۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ میں ان لوگوں کو چیلنج کرتا ہوں یہ کہیں بھی عوام میں باہر جائیں گے تو ان کے ساتھ یہ ہی ہوگا، ان کے خلاف جو لندن اور امریکا میں ہورہا ہے یہ ہی ہوگا، انہیں اندازہ نہیں ہے کہ پاکستانیوں کو ان پر کتنا غصہ ہے، پاکستانی اسے ذلت سمجھتے ہیں کہ چوروں کو ہم پر بیٹھا دیا ہے، بیرونِ ملک پاکستانی سمجھتے ہیں کہ کتنی بڑی سازش ہوئی ہے۔

سابق وزیراعظم نے کہا تھا کہ مسجد نبوی ﷺ میں ان کے خلاف جو نعرے بازی کی گئی اس پر یہ کہنا کہ یہ ہم نے کروایا ہے، انتہائی شرمناک بات ہے ، جس کے دل میں نبیﷺ بستے ہیں وہ ایسا کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔

Advertisement

انہوں نے کہا تھا کہ اس سے شرم ناک چیز کیا ہوگی کہ آپ کسی کو ائیر پورٹ سے گرفتار کرلیں، جس طرح انہوں نے شیخ رشید کے بھتیجے کے خلاف کیا ہے یہ شرم ناک ہے، ہمیں ان سے یہ ہی توقع ہے ، انہوں نے ہر قسم کے جھوٹے کیسز ہم پر ڈالنے ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی این آر او ٹو کرنے جارہے ہیں، این آر او ون سے قوم کو بہت زیادہ نقصان ہوا کیوں کہ یہ لوگ کرپشن کے سارے کیسز ختم کرائیں گے۔

عمران خان نے کہا تھا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی دونوں دو دو مرتبہ اقتدار میں رہیں، دونوں نے اپنے دور حکومت میں کرپشن کی، 2008 سے 2018 تک دونوں جماعتوں کی حکومت تھی، ان دونوں جماعتوں پر کرپشن کے بے پناہ کیسز ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ اب یہ این آر او ٹو کرنے جارہے ہیں، این آر او ون سے قوم کو بہت زیادہ نقصان ہوا، یہ لوگ ہنڈی حوالہ کے  ذریعے چوری کا پیسہ بیرون ملک بھیجتے ہیں، یہ لوگ کرپشن کے سارے کیسز ختم کرائیں گے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ مشرف نے این آر او دے کر ملک کا نقصان کیا، (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کی حکومتیں 2 ، 2 بار کرپشن پر نکالی گئیں، پتہ چلنا چاہیے کہ مشرف کے این آر او سے ملک کو کتنا نقصان ہوا ، مشرف نے انہیں این آر او دیا، ان کی لوٹ مار کی وجہ سے ملک خسارے میں گیا۔

انہوں نے کہا تھا کہ شہباز شریف کیخلاف ایف آئی اے نے صرف مقصود چپڑاسی والا کیس درج کیا، ہم نے اپنے دور حکومت میں ان کے خلاف کوئی کرپشن کیسز دائر نہیں کیے ، نواز شریف کو سزا ہو چکی ہے، سزا سے بچنے کے لیے ملک سے باہر بھاگے ہیں، حسن نواز ان کے دور میں بیرون ملک فرار ہوئے ہیں۔

Advertisement

عمران خان نے یہ بھی کہا تھا کہ جب ان سے سوال ہوا تو انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کے شہری نہیں ہیں، ملک کا 3 بار وزیر اعظم رہنے والے کے بیٹے کہتے ہیں ہم پاکستانی نہیں ہیں ، ان کی پانامہ پیپرز میں انکشافات کے علاوہ بھی چھپی پراپرٹیز ہیں، 40 سے 45 ارب کے 16 کیسز ہیں جن کا فیصلہ ہوچکا ہے، یہ وہ خاندان ہے جس نے ملک کو 30 سالوں سے لوٹا ہے، 16 ارب روپے کے ایف آئی اے میں کیسز ہیں، انہوں نے اپنے نوکروں کے ناموں پر پیسہ لیا۔

ان کا کہنا تھا کہ مقصود چپڑاسی کے نام پر اربوں روپے بیرون ملک بھیجا، انہوں نے اس کیس کے افسران کے تبادلے کردیئے ہیں، پراسیکیوٹر کو عدالت جانے سے منع کردیا، انہوں نے سارا ریکارڈ خود لے لیا ہے، خدشہ ہے کہ یہ ریکارڈ غائب کیا جائے گا۔

عمران خان نے کہا تھا کہ ان کے اوپر 4 نیب کیسز ہیں، والد وزیر اعظم ضمانت پر ہے بیٹا وزیر اعلیٰ وہ بھی ضمانت پر ہے، ہمارے دور میں نیب آزاد ادارہ تھا وہاں یہ کیسز چل رہے تھے، جعلی ناموں پر یہاں سے پیسہ چوری کر کے بیرون ملک بھیجا گیا۔

سابق وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ ان کے دور حکومت میں 15 فیصد توشہ خانہ کو جاتا تھا، ہمارے دور میں توشہ خانہ کو 50 فیصد جاتا تھا جب کہ ہم پر الزام لگا رہے تھے کہ انتقامی کارروائی کررہے ہیں، ایف آئی اے کا کیسز بہت زیادہ طاقتور کیس ہے، عدالت نے ان کو سیسلین مافیا کا خطاب دیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد اور تہران کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز، افتتاحی پرواز روانہ
زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑی کمی ریکارڈ
سینیٹ کا اجلاس کل صبح طلب، آئینی ترمیم شامل نہیں
وزیراعظم سے ترک وزیر داخلہ کی ملاقات، پاکستان-ترکیہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کا عزم
اراکین قومی اسمبلی کی ماہ ستمبر کی تنخواہوں کی ہوشربا تفصیلات سامنے آگئیں
کراچی: جناح اسپتال میں ڈاکٹرز کی افسرشاہی، مریض رل گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر