Advertisement
Advertisement
Advertisement

نابینا افراد کے لیے اُبھرے ہوئے نقاط پر مبنی خصوصی قرآن

Now Reading:

نابینا افراد کے لیے اُبھرے ہوئے نقاط پر مبنی خصوصی قرآن
نابینا افراد

نابینا افراد کے لیے اُبھرے ہوئے نقاط پر مبنی خصوصی قرآن پاک  تیار کر لیا گیا یے۔

تفصیلات کے مطابق بلائنڈ ریسورس فاؤنڈیشن پاکستان نے نابینا افراد کے لیے اسلامی دنیا کا پہلا بریل قرآن شریف تیار کرلیا ہے۔

نابینا افراد قرآن شریف پڑھ نہیں سکتے تھا لہزا اس بات کو مدِ نظر رکھ کر بریل لینگویج میں اُبھرے ہوئے نقاط پر مبنی خصوصی قرآن پاک کراچی میں تیار کیا گیا ہے.

بریل لینگویج میں اُبھرے ہوئے قرآن پاک کو ڈھائی سال کے عرصے میں تیا کیا گیا ہے۔

گزشتہ سال سے اب تک 100 جلدیں بصارت سے محروم افراد میں تقسیم کی جاچکی ہیں جبکہ ملائیشیا اور سری لنکا میں بھی قرآن شریف بھجوائے گئے ہیں جنھیں بے حد پذیرائی ملی ہے۔

Advertisement

بلائنڈ ریسورس فاؤنڈیشن کے سربراہ محمد شکیل نےبتایا کہ نابیانا افراد کے لیے بریل لینگویج قرآن پاک کا ہونا بہت ضروری تھا ۔

تاہم بریل لینگویج قرآن پاک کو تیار کر لیا گیا جسے اب پوری دنیا میں موجود نابیانا افراد تک پہنچایا جائے گا۔

محمد شکیل نے ایک انٹرو میں بتایا کہ پاکستان میں نابینا افراد کی تعداد 5 لاکھ سے زائد ہیں۔

یاد رہے کہ بلائنڈ ریسورس فاؤنڈیشن نابینا افراد کو علم کے زیور سے آراستہ کرنے کا ادارہ ہے۔

بصارت سے محروم افراد کے لیے قرآن پاک پرنٹ کرنے میں پورا ایک روز لگتا ہے قرآن پاک 6 جلدوں پر مشتمل ہوتا ہے ہر جلد میں پانچ سپارے ہوتے ہیں کیونکہ بریل لینگویج کا کارڈ موٹا ہونے کی وجہ سے تمام سپارے ایک جلد میں مرتب نہیں کیے جا سکتے۔

محمد شکیل کے مطابق وہ پوری اسلامی دنیا میں نابینا افراد کے لیے قرآن پاک مہیا کرنا چاہتے ہیں جس کے لیے مخیر حضرات کی مدد اور تعاون ناگزیر ہے، نیکی کا کامہے، مخیر حضرات مل جائیں اور قرآن پاک کی تیاری میں حصہ ڈالیں تو ہم سب کو اس کا اجر ملے گا۔

Advertisement

واضح ر ہے کہ بریل قرآن پاک کی چھپائی کی لاگت ساڑھے 4 ہزار روپے ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صحت کی دیکھ بھال انسان کی پیدائش سے شروع ہوتی ہے، مصطفیٰ کمال
ٹرمپ کی شٹ ڈاؤن پالیسی، سیکڑوں پروازیں معطل، ایئرلائنز مشکلات کا شکار
27 آئینی ترمیم پر مشاورت کیلیے پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس دوبارہ شروع
پاک افغان مذاکرات میں پش رفت ، دفتر خارجہ نے ڈیڈ لاک کی تردید کر دی
پاکستان میں گوگل کی مصنوعات کی اسمبلی لائن، وزیرِ اعظم کا خیرمقدم
وزارت قانون نے 27 ویں آئینی ترمیم کا ابتدائی مسودہ تیار کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر