پاکستان کی خوبرو اداکارہ ماہرہ خان کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
ماہرہ خان نے اپنے آفیشل اکاؤنٹ انسٹاگرام پر ایک تصویر پوسٹ کی ہے جسے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
شئیر کی گئی تصویر بلیک اینڈ وائٹ ہے جس میں اداکارہ بے حد خوبصورت لگ رہی ہیں۔
اس تصویر کو شئیر کرتے ہوئے انہوں نے کیپشن لکھا کہ تمام عمر کا حساب مانگتی ہے زندگی۔
اس سے قبل ماہرہ خان نے ایک انٹرویو میں اپنے مستقبل کے حوالے سے بتایا تھا کہ میں نے انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے ساتھ اب تک اپنی زندگی کے 10 سال گزارے اور اس دوران بہت سی کامیابیاں حاصل کیں۔
اداکارہ نے کہا کہ وہ چاہتی ہیں انڈسٹری کے ساتھ اپنی زندگی کے اگلے 10 سالوں میں وہ آسکر ایوارڈ اور کانز فلم فیسٹول سے پام ڈور ایوارڈ جیت سکیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس صفِ اول اداکارہ ماہرہ خان کو ادکاری کی دُنیا میں قدم رکھے 10 سال مکمل ہوگئے تھے۔
انہوں نے اپنے شوبز کیریئر کا آغاز 2006 میں بطور وی جے کیا اور 2011 میں فلم بول سے لالی ووڈ فلم نگری میں قدم رکھا جس میں انہوں نے معاون کردار نبھایا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
