امریکا کا ایمیزون اسٹوردنیا کا سب بڑا ای کامرس اسٹور ہے، لیکن رواں سال کی پہلی سہہ ماہی میں اس کی آن لائن فروخت میں واضح کمی واقع ہوئی ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں ای کامرس جائنٹ کی آن لائن سیلزمیں تین فیصد کمی ہوئی ہے.
دوسری جانب ٹیک جائنٹ ایپل نے بھی خدشہ ظاہر کیا ہے کہ چین میں لگنے والے نئے لاک ڈاؤن کی وجہ سے اس کی سیلز 8 ارب ڈالر تک متاثر ہوسکتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق امریکا کی یہ دونوں بڑی کمپنیاں سپلائی چین کے اثرات اوریوکرین جنگ کی وجہ سے پیدا ہونے والے حالات سے متاثرہیں۔ تاہم ایمیزون کے دیگرکاروبار بشمول کلاؤڈ کمپیوٹنگ اورایڈورٹائزنگ فروغ پا رہے ہیں۔
ایمیزون کےچیف ایگزیکٹو اینڈی جیسی کے مطابق کمپنی کوبرقی گاڑی Rivian کے حصص کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے 3 ارب 80 کروڑ ڈالرکا نقصان رپورٹ کیا گیا ہے۔ جب کہ Rivian کی مارکیٹ ویلیو میں بھی 7 ارب 60 کروڑ ڈالر کی کمی واقع ہوئی۔
ایمیزون نے 2019 میں برقی کاربنانے کے منصوبے Rivian میں سرمایہ کاری کی تھی۔ تاہم نئے سال کے آغاز سے اب تک ان برقی کاروں کے حصص کی قدر کافی کم ہوچکی ہے۔
مجموعی طورپرایمیزون کی جانب سے آنے والے مہینوں میں سیلزمیں تین فیصد بڑھوتری کی پیش گوئی کی جارہی ہے۔ جب کہ اس سے قبل گروتھ کی پیش گوئی دو ہندسوں میں کی جاتی رہی ہے۔
اینڈی جیسی کا مزید کہنا ہے کہ کمپنی کو سپلائی چین کے دباؤاور بڑھتے ہوئے افراط زر کی وجہ سے بھی لاگت میں اضافے کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ تاہم ایمیزون ویب سروسز ( اے ڈبلیو ایس) کی مجموعی سیلز116ارب 40 کروڑ ڈالر رہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
