Advertisement
Advertisement
Advertisement

جنونی ہندوؤں نے عید گاہ پر دھاوا بول دیا، علاقے میں کرفیو

Now Reading:

جنونی ہندوؤں نے عید گاہ پر دھاوا بول دیا، علاقے میں کرفیو

بھارتی ریاست راجھستان کے شہر جودھ پور میں جاری ہندو مسلم فسادات عید کے دن بھی تھم نہ سکے، جنونی ہندوؤں نے عید گاہ سے لاؤڈ اسپیکر اتار دیا۔

اس سے قبل جنونی ہندؤوں نے مسلم اکثریتی علاقے میں ہندو جماعت کا جھنڈا لگا کر شرپسندی کو ہوا دی۔

انتہا پسند ہندوؤں نے اسی پر اکتفا نہیں کیا بلکہ آج عید کے دن عید گاہ پر لگے جھنڈے کا اتار کر اپنا جھنڈا لگا دیا اور لاؤڈ اسپیکر اتار کر اپنے ساتھ لے گئے۔

جنونی ہندوؤں کی اشتعال انگیز حرکت پر عید کی نماز پڑھنے کے لئے آنے والے مسلمانوں میں اشتعال پھیل گیا، مسلمانوں نے عید کی نماز کے بعد اس واقعے پر احتجاج کیا۔

Advertisement

مظاہرین نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے مقامی ایم ایل اے کے گھر پر کھڑی موٹر سائیکل کو آگ لگا دی۔

پولیس نے احتجاج کرنے والے نہتے مسلمانوں پر لاٹھیوں کی بارش کر دی اور آنسو گیس کی شیلنگ کی، پولیس کا دعویٰ ہے کہ مظاہرین کی جانب سے پتھراؤ کیا گیا تھا، پولیس نے 10 افراد کو حراست میں لے لیا۔

اس واقعہ کے بعد علاقے میں سخت کشیدگی برقرار ہے ، انتظامیہ نے علاقے میں کرفیو نافذ کر دیا ہے اور انٹرنیٹ سروس معطل کر دی ہے۔

اس افسوسناک واقعہ کے بعد ابھی تک حکمراں جماعت بی جے پی کا موقف سامنے آیا ہے اور نہ ہی بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے مسلمانوں کے خلاف ہونے والے اس ظلم پر کوئی بیان دیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مصر نے غزہ کی قیادت کیلئے 15 منظور شدہ ٹیکنوکریٹس کے ناموں کا اعلان کر دیا
پاک افغان سرحد کشیدگی پر روسی وزارت خارجہ کا ردعمل سامنے آ گیا
ڈھاکا کی دو فیکٹریوں میں خوفناک آتشزدگی، 16 افراد جاں بحق
حماس نے 20 یرغمالیوں کی رہائی کے بعد 4 مغویوں کی لاشیں بھی اسرائیل کے حوالے کردیں
چین کا عالمی تجارتی تنظیم میں خصوصی رعایتیں نہ لینے کا اعلان
غزہ امن معاہدے پر وزیراعظم شہباز شریف اور ’اپنے پسندیدہ‘ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر