Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستانی خواتین ہر روز گوگل سے کیا سوالات پوچھتی ہیں؟ چونکا دینے والے انکشافات

Now Reading:

پاکستانی خواتین ہر روز گوگل سے کیا سوالات پوچھتی ہیں؟ چونکا دینے والے انکشافات

سنو گوگل آج کیا پکاؤں سے لے کر میرا وزن کیسے کم ہوگا تک، پاکستانی خواتین ہر روز گوگل سے کیا سوالات پوچھتی ہیں؟ آئیں اس حوالے سے دلچسپ انکشافات جانتے ہیں۔

 گوگل سے پاکستانی خواتین کے سوالات

 سال 2021 میں پاکستان کی تقریبا دو کروڑ خواتین نے گوگل کا استعمال کیا ان کی عمریں 15 سے 34 سال کے درمیان تھی اور ان میں سے زيادہ تر خواتین نے گوگل سے جو سوالات پوچھے ان کے بارے میں ہم آپ کو آج بتائيں گے۔

موٹاپا کم کیسے کیا جا سکتا ہے؟ اگرچہ ہر دور میں خواتین اپنی خوبصورتی کے حوالے سے حساس رہی ہیں اور اس کے لیے بڑی بوڑھیوں کے ٹوٹکوں کا استعمال کرتی تھیں مگر اب ان کو رہنمائی کے لیے جب سے گوگل ملا ہے تو وہ اپنی خوبصورتی بڑھانے کے ٹوٹکے گوگل سے پوچھتی نظر آتی ہیں-

چوبیس سال سے بڑی عمر کی زیادہ تر خواتین نے سب سے زيادہ گوگل سے وزن کم کرنے کے طریقے معلوم کرنے کی کوشش کی ہے اور گوگل سے یہی معلوم کرنے کی کوشش کرتی رہیں کہ کون سی ایکسرسائز کی جائے یا کون سی غذا کھائی جائے جو وزن کم کر دے؟

Advertisement

عام طور پر پندرہ سال سے پچیس سال کی عمر کی خواتین سوشل میڈیا کا استعمال زيادہ کرتی ہیں اور اس کے ذریعے وہ اپنے دوستوں کے ساتھ رابطے میں رہتی ہیں لیکن ایسی خواتین گوگل کا استعمال خوبصورتی بڑھانے کے ٹوٹکے جاننے کے لیے کرتی نظر آئيں اور اس کے لیے رنگت بہتر کرنے جلد کی حفاظت کے لیے ٹوٹکے معلوم کرنے پر ہی انہوں نے اکتفا کیا۔

ڈپریشن دور کرنے کے طریقے؟

سال 2021 اس حوالے سے کافی مختلف رہا کہ کورونا وائرس کے سامنے آنے کے بعد یہ سال ایک طرح سے لاک ڈاؤن کا سال رہا جس کی وجہ سے زيادہ تر آبادی کو گھروں تک محدود رہنا پڑا جس نے خواتین میں بھی ڈپریشن کی شرح کو کافی بڑھا دیا۔

اس وجہ سے بیس سال سے تیس سال کی عمر کی زیادہ تر خواتین گوگل پر ڈپریشن کم کرنے کے طریقے ڈھونڈتی رہیں اور ایسے علاج ڈھونڈتی نظر آئیں جس کے ذریعے وہ گھر پر ہی ڈپریشن کا خاتمہ کر سکیں۔

بال کیسے بڑھائے جائيں؟

ہر عمر کی خواتین اس بات کی خواہشمند نظر آئی کہ وہ اپنے بالوں کو کیسے لمبا اور گھنا بنا سکیں اس کے لیے اب بڑی بوڑھیوں کے ٹوٹکے استعمال کرنے کا دور پرانا ہوا اب زيادہ تر خواتین گوگل کی مدد سے بال لمبے اور گھنے بنانے کے ٹوٹکے جاننے کی کوشش کرتی نظر آئيں۔

Advertisement

کھانے بنانے کی تراکیب

خاتون خانہ کے کاندھوں پر ایک ذمہ داری کھانا بنانے کی بھی ہوتی ہے جس سے بہترین ترین طریقے سے عہدا برا ہونے کے لیے بھی وہ گوگل کی مدد لے رہی ہیں اور نت نئے کھانوں کی تراکیب جاننے کے لیے گوگل سے اکثر یہ پوچھتی نظر آتی ہیں کہ آج کیا پکاؤں۔

کیرئير کا انتخاب

پاکستان کی خواتین اب ہر شعبے میں مردوں کے شانہ بشانہ کام کر رہی ہیں اور اس کی بنیادی وجہ ان میں تعلیم کے حصول کا شعور اور اپنے کیرئير میں کامیابی کا جنون بھی ہے۔

اس وجہ سے اس سال خواتین کی ایک بڑی تعداد نے گوگل سے تعلیمی حوالے سے اور کیرئير کے حوالے سے نہ صرف سوالات پوچھے بلکہ اس کی مدد سے اچھی نوکریوں کے حصول کے لیۓ بھی کوشش کی۔

خواتین کی بڑی تعداد میں انٹرنیٹ کے استعمال نے ان کو ترقی کی اس دور میں شامل کر دیا ہے اس طرح سے نہ صرف وہ گھر بیٹھے جدید ترین معلومات حاصل کر سکتی ہیں بلکہ نت نئی چیزیں بھی سیکھ رہی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ برونائی
سندھ کے تعلیمی بورڈز میں تعلیمی امور جدید اور آن لائن بنانے کا فیصلہ
پی پی ارکان کے 27ویں آئینی ترمیم پر تحفظات، حکومت سے اتحاد ختم کرنے کا مشورہ
27 ویں آئینی ترمیم: وزیراعظم شہباز شریف اتحادی رہنماؤں کو اعتماد میں لیں گے
کنٹرول لائن کے دونوں اطرف کشمیری عوام آج یوم شہداء جموں منارہے ہیں
صدرمملکت اور وزیراعظم کایوم شہدائے جموں پر خصوصی پیغام
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر