Advertisement
Advertisement
Advertisement

گھٹنوں کا درد چلنے پھرنے سے معذور کر سکتا ہے؟ اس درد کو دوا کے بغیر کم کرنے کے طریقے

Now Reading:

گھٹنوں کا درد چلنے پھرنے سے معذور کر سکتا ہے؟ اس درد کو دوا کے بغیر کم کرنے کے طریقے

گھٹنوں کا درد ایک تکلیف دہ مرض ہے اور اس کی شدت انسان کو چلنے پھرنے سے معذور کر دیتی  ہے جس کی وجہ سے بہت ساری دوسری بیماریاں بھی انسان کے اوپر حملہ آور ہو سکتی ہیں۔

 اس درد کو قابو میں رکھنا بہت ضروری ہے جس کو ہم اپنے کچھ اقدامات کے ذریعے کنٹرول کر سکتے ہیں۔

طبی ماہرین کی ہدایات کے مطابق کچھ ایسے کام جو گھٹنوں کے درد کو کم کریں۔

  اپنی ٹانگوں اور کولہے کے پٹھوں کو طاقتور بنائیں

پٹھوں کی کمزوری گھٹنے کے درد میں اضافے کا ایک بنیادی سبب ثابت ہو سکتی ہیں۔

Advertisement

ڈاکٹروں کے مطابق اگر ٹانگوں اور کولہے کے پٹھے طاقتور ہوں گے تو وہ گھٹنوں پر کم سے کم دباؤ ڈالیں گے جس سے گھٹنے کے دردوں میں کمی واقع ہو سکتی ہے۔

اس کے لیے ایک چھوٹی سی مشق بہت کارگر ثابت ہو سکتی ہے جس کے لیے آپ کو کسی سیڑھی کی طرف منہ کر کے بالکل سیدھا کھڑا ہونا ہے، اس کے بعد پہلی سیڑھی پر ایک پیر رکھیں اور اپنے جسم کا سارا بوجھ اس ٹانگ پر ڈالیں اور ہاتھوں سے سیڑھیوں کی گرل کو تھام کر کمر سیدھی رکھیں، اس کے بعد دوبارہ نیچے آجائیں اور اس عمل کو دوسری ٹانگ کے ساتھ کریں اس عمل کو دس بار دہرائيں۔

 گھٹنے پر سپورٹ کرنے کے لیے کور چڑھائیں

عام طور پر مارکیٹ میں گھٹنے کی سپورٹ کے لیے میڈیکیٹڈ کور دستیاب ہوتے ہیں چلنے کے دوران ان کو گھٹنے پر چڑھانے سے گھٹنے کے اوپر پڑنے والے دباؤ میں 43 فی صد تک کمی واقع ہوتی ہے جس سے گھٹنے کے درد میں افاقہ ہو سکتا ہے۔

 گھٹنے کو حرکت دیں

عام طور پر عمر کے ساتھ انسان کے پٹھے اور ہڈیاں چکنائی کی کمی کے باعث سخت ہو جاتی ہیں جس کے باعث درد کا باعث بنتی ہیں ان کو روزانہ کی بنیاد پر ایک چھوٹی سے ورزش کے ذریعے نرم رکھا جا سکتا ہے۔

Advertisement

اس کے لیے آپ پلنگ یا فرش پر بیٹھ جائيں اور ٹخنے کے نیچے ایک تکیہ رکھ لیں اور اس کے بعد اپنے گھٹنے کو بالکل سیدھا کریں اور اس کے بعد اس کو واپس موڑیں اس مشق کو دس بار دہرائیں اس سے گھٹنے نرم ہو جاتے ہیں اور ان کے درد میں کمی واقع ہوتی ہے۔

 کچھ ایسے کام جو گھٹنوں کے درد کو بڑھا سکتے ہیں

 زيادہ نمک اور چکنائی والی چیزوں سے پرہیز کریں

زیادہ نمک کے استعمال جوڑوں کی سوزش کا سبب بنتا ہے جس کی وجہ سے درد میں اضافہ ہو جاتا ہے اس وجہ سے دن بھر میں نمک کا استعمال کم سے کم کریں۔

 اسی طرح زیادہ چکنائی کا استعمال خون میں غیر صحت مند چکنائی کو جمع کر دیتا ہے جو کہ خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔

کولیسٹرول کی اور یورک ایسڈ کی زیادتی بھی درد میں اضافے کا باعث ثابت ہو سکتی ہے اس لیے اس کا استعمال بھی کم سے کم کرنا چاہیے۔

Advertisement

 پرانے جوتوں کا استعمال ترک کر دیں

بعض اوقات گھٹنوں کے درد کا سبب وہ جوتے بھی ہوتے ہیں جو کہ پرانے ہونے کے سبب گھس جاتے ہیں اور ہمارے گھٹنوں کے اوپر زیادہ دباؤ ڈالنے کا سبب بن رہے ہوتے ہیں اور ان کی وجہ سے ٹانگوں اور گھٹنوں مین شدید درد ہوتا ہے۔

ایسے جوتوں کا استعمال ترک کر کے ایسے جوتوں کا استعمال شروع کرنا چاہیے جو ہمارے گھٹنوں اور پیروں کے لیے آرام دہ ہوں۔

 ایسے عمل سے پرہیز کریں جو کہ گھٹنوں پر دباؤ کا سبب بنیں

گھٹنے کے درد میں مبتلا افراد کو ایسے کھیلوں سے یا ایسے عمل سے پرہیز کرنا چاہیے جو کہ گھٹنوں پر زیادہ دباؤ ڈالنے کا باعث بنیں، خصوصاً بھاگ دوڑ اور اچھلنے کودنے سے خاص طور پر پرہیز کرنا چاہیے کیوں کہ اس سے درد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان میں صحت کی سیکیورٹی کے لیے ایشیا پاک اور چینی کمپنی کا معاہدہ
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
آپ مشغلہ کیوں اختیار کرتے ہیں؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سرجری کے بغیر گھٹنے کے درد کا آسان علاج دریافت
یہ عام سا مشروب اینٹی بایوٹکس کی افادیت کو کم کرسکتا ہے
پنجاب کی جیلوں میں قید سینکڑوں مریضوں کے ایڈز میں مبتلا ہونے کا انکشاف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر