Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمران خان کے کردار پر حملے کیلئے ایک پلان تیار کیا گیا ہے، حلیم عادل شیخ

Now Reading:

عمران خان کے کردار پر حملے کیلئے ایک پلان تیار کیا گیا ہے، حلیم عادل شیخ
حلیم عادل شیخ

عمران خان عوام کی جنگ لڑ رہے ہیں، حلیم عادل شیخ

حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ عمران خان کے کردار پر حملے کیلئے ایک پلان تیار کیا گیا ہے۔

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے اقوام متحدہ میں ناموس رسالتﷺ کے خلاف بات کرنے پر آواز اٹھائی، اس لیڈر پر توہین مذہب کا جھوٹا مقدمہ بنایا دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ یہودیوں کے ایجنٹ چیریبلاسم غلامی کر رہے ہیں، ہماری جانیں حاضر ہیں، کپتان کے ساتھ پوری عوام کھڑی ہے، عمران خان نے توشہ خانہ سے پچاس فیصد ادائیگی کے بعد گھڑی لی۔

حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ مریم نے تو دس لاکھ کی گھڑی 45 ہزار میں نکلوائی تھی، نوازشریف پچاس روپے میں کارپیٹ لے گیا تھا، شوکت عزیز گیلانی توشہ خانہ سے لاکھوں کی چیزیں کوڑیوں کے دام لے گئے تھے۔

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی نے کہا کہ شوکت عزیز 26کروڑ کے تحائف 2.5 کروڑ میں لے گئے تھے، گیلانی صاحب 20لاکھ کے تحفے 2 لاکھ میں لے گئے، زرداری بھی 15کروڑ کی گاڑیاں 2 کروڑ میں لے گئے تھے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے کردار پر حملے کے لئے ایک پلان تیار کیا گیا ہے، ویڈیو کوئین نے فیک ویڈیو کے ذریعے حملا کروانے کی سازش بنی ہے، کہتی ہیں جب ابا کہیں گے ویڈیو جاری کر دونگی، ان کو شرم آنی چاہیے ایسی گندی حرکات کرنے پر۔

حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ ان گندے لوگوں سے نمٹنے کے لئے پوری قوم جواب دے گی، ماضی میں بھی ان لوگوں نے جعلی ویڈیوز بنائی تھیں، کونسی دو بڑی شخصیات ہیں جن کی ویڈیوز ڈائریکٹر مریم کے پاس ہیں۔

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی نے کہا کہ عمران خان ایک عظیم انسان ہیں ان کے خلاف ایسا ڈرامہ برداشت نہیں کریں گے، عمرہ پر ادائیگی پر یہ لوگ بدنام ہوئے، 8 ارب لینے گئے تھے ان کو کہا گیا تین ارب ڈالر بھی واپس مانگ لئے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب سے منہ کی کھا کر بےعزت ہوکر واپس آئے، دبئی گئے ریڈ کارپیٹ کے بجائے جالا کارپیٹ بھی نہیں ملا، کیا اب مہنگائی ختم ہوگئی؟ اب پاکستان میں دودھ کی نہریں بہہ رہی ہیں؟

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی آئی اے نے برطانوی آپریشن کا باضابطہ اعلان کردیا
پاکستان ہمیشہ سے فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور ہمیشہ ان کا ساتھ دیتا رہے گا، وزیرِ اعظم
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کنیرڈ کالج فار وومین یونیورسٹی کا دورہ، اساتذہ اور طالبات سے خصوصی گفتگو
آزاد کشمیر میں حکومت اور عوامی ایکشن کمیٹی کے مذاکرات کامیاب، تاریخی معاہدہ طے
عوامی مفاد اور امن ہماری ترجیح ہے، آزاد کشمیر کی خدمت کرتے رہیں گے، وزیر اعظم
معاشی اور اقتصادی اصلاحات کی پالیسی نے معیشت کو نئی سمت دی ، شہبازشریف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر