پاکستان کی صف اول کی اداکارہ ریما خان نے گلوکاری کے میدان میں بڑی انٹری دے دی۔
تفصیلات کے مطابق ریما خان نے اپنے مداحوں کے لیے عید پر چندرا بقدرا کے نام سے ایک ٹریک ریلیز کیا ہے جسے بے حد پسند کیا جارہاہے۔
ریما خان کی آواز میں ریلیز اس پہلے گانے کی موسیقی شانی ارشد نے ترتیب دی ہے۔ جبکہ حارث قدیر نے بطور ڈائریکٹر اور پروڈیوسر کام کیا ہے۔
ریما خان کی سریلی آواز کے علاوہ گانے کی ویڈیو میں خوبصورت انداز ہر کسی ہو بھا رہاہے۔
پہلے گانے کی ریلیز پر مداحوں کی جانب سےملنے والی بے پناہ محبت پر اداکارہ ریما خان نے ان کا شکریہ اداکیا۔
واضح رہے کہ ملکہ ترنم نور جہاں،صبیحہ خانم،زبیدہ خانم اور شاہدہ منی بھی اداکاری کے بعد گلوکاری میں آگئی تھیں۔
رپورٹر: معین زبیر
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
