
وفاقی وزیر تجارت سید نوید قمر نے کہا ہے کہ اگلے ماہ بجٹ پیش کیا جائے گا مگر معاشی حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے لایا جائے گاْ۔
وفاقی وزیر تجارت سید نوید قمر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ملک کے معاشی حالات اس وقت بہتر نہیں ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر سابق حکومت چلتی رہتی تو پاکستان کے حالات اور بدتر ہو جاتے ۔
انہوں نے کہا کہ اوور سیز پاکستانی کو ووٹ کا حق ہے اور وہ حق کوئی نہیں چھین سکتا لیکن اشو ہے الیکٹرانک ووٹنگ اور انٹر نیٹ کے ذریعے ووٹنگ کی کوئی گارنٹی نہیں ہے۔
نوید قمر نے کہا کہ تحریکیں چلائیں ہم کو کوئی اعتراض نہیں ہے، ہم تو بسم اللہ کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان جعلی خط لے کر گھوم رہے ہیں ہر اداروں نے تصدیق کر دی کی ایسا کچھ نہیں ہے تاہم اپنی ذات کے لئے ملک کو داؤ پر لگانا غلط ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سابق وزیر اعظم کو یہ بات زیب نہیں دیتی کہ اپنی اہلیہ کی دوست کو بچانے کے لئے منظر عام پر آکر بولیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ گورنر کا آرمی چیف کو خط لکھنا یہ غیر آئینی بات ہے لیکن کچھ لوگوں نے فیصلہ کر لیا ہے کہ ہم کو آئین شکنی کرنی ہے ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News