Advertisement
Advertisement
Advertisement

بٹ کوائن کو قانونی شکل دینے والے ممالک کو آئی ایم ایف کی تنبیہ

Now Reading:

بٹ کوائن کو قانونی شکل دینے والے ممالک کو آئی ایم ایف کی تنبیہ
آئی ایم ایف نے قسط کا اجراء پیٹرول کی قیمت میں اضافے سے مشروط کردیا

آئی ایم ایف نے وسطی جمہوریہ افریقا اور ایلسلواڈور کو بٹ کوائن اپنانے پر وارننگ جاری کردی ہے۔

بین الاقوامی مالیاتی جریدے بلومبرگ کے مطابق آئی ایم ایف نے وسط افریقی اور امریکی ممالک کو کرپٹو کرنسی قبول کرنے پر تنبیہہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بٹ کوائن کی لین دین کو قانونی شکل دینے سے مشکلات میں اضافہ پوسکتا ہے۔

 تاہم وسطی جمہوریہ افریقا کی حکومت کا اس بابت کہنا ہے کہ بٹ کوائن کو قانون کے دائرے میں لانے سے اس کی معیشت میں بہتری آئے گی۔

یہ بھی پڑھیں:امریکی بینک کا بٹ کوائن کے بعد ایتھریم میں ٹریڈنگ کا اعلان

بین الاقوامی مالیاتی فنڈز کی جانب سے وسطی امریکا کے ملک ایلسلواڈورمیں میکرو اکنامکس کے نام پر بٹ کوائن کو قانونی شکل دینے پر تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔

Advertisement

وسطی جمہوریہ افریقا کا شمار دنیا کے غریب ترین ممالک کی فہرست میں کیا جاتا ہے اور ھزشتہ حکومت کی جانب سے بٹ کوائن کی خرید و فروخت کو قانونی قرار دینے کا اعلان کیا گیا تھا۔ جس کے بعد یہ دنیا کا دوسرا اور افریقا کا پہلا ملک بن گیا ہے جہاں بٹ کوائن کی لین دین کو قانونی شکل دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کرپٹو کرنسی کے اشتہارات پر درجنوں کمپنیوں کو نوٹس جاری

دنیا بھر میں اپنے رکن ممالک کے لیے مانیٹری پالیسی اور مستحکم شرح نمو کو فروغ دینے والے ادارے آئی ایم ایف کا اس بابت کہنا ہے کہ مذکورہ افریقی ملک کی جانب سے بٹ کوائن کو قانونی شکل دینے سے بڑے قانونی، شفافیت اور معاشی پالیسیوں کے چیلنجز پیدا ہوگئے ہیں۔

دوسری جانب وسطی جمہوریہ افریقا کا ماننا ہے کہ دیگر ممالک اور کمپنیوں کی طرح کرپٹو کرنسی خصوصاً بٹ کوائن کو خصوصی طور پر اپنانے سے اسے اپنی معاشی حالات بہتر کرنے میں کافی مدد ملے گی۔

عالمی اعداد و شمار کے مطابق اس افریقی ملک میں صرف چار فیصد لوگوں کو انٹرنیٹ تک رسائی حاصل ہے۔

وسطی جمہوریہ افریقا کے صڈر فاؤسٹن آرچینج نے گزشتہ ہفتے ہی پارلیمنٹ کی جانب سے بٹ کوائن کو قانونی طور پر تسلیم کی جانے والی کرنسی کے طور پر قبول کرنے کی دستاویز پر دستخط کیے تھے۔

Advertisement

 واضح رہے کہ دنیا بھر میں کرپٹو کرنسی کے حوالے سے قانون سازی کی جارہی ہے جب کہ بہت سے اداروں نے ادائیگیوں کے لیے کرپٹو کرنسی کو قبول کرنا شروع کردیا ہے۔

وسطی امریکا کے ملک ایلسلوا ڈور نے گزشتہ سال ستمبر میں کرپٹو کرنسی کی بابت قانون سازی کرتے ہوئے ملک میں بٹ کوائن کی ٹرانزیکشنز کو قانونی قرار دے دیا تھا۔ جس کے بعد اس کی معیشت میں کافی بہتری دیکھنے میں آئی۔

رواں سال فروری میں ہی ایلسلوا ڈور کے زیر سیاحت مورینا ویلدیز نے کہا تھا کہ بٹ کوائن کو قانون کے دائرے مین لانے کے بعد ملک میں سیاحت کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہوا اور تاریخ میں پہلی بار ملک کی مجموعی پیداوار ( جی ڈی پی) کی شرح دس فیصد سے بڑھ کر تیس فیصد سے بھی زائد ہوگئی ہے۔

ارجنٹینا کے نجی بینکوں نے بھی گزشتہ ہفتے بٹ کوائن اور دیگر کرپٹو کرنسیوں کی خرید وفروخت کا آپشن پیش کردیا تھا تاہم حکومت نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈز کے ساتھ ہونے والے 45 ارب ڈالر معاہدے کے تناظر ملک بھر میں کرپٹو کرنسی کو غیر قانونی قرار دے دیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خیبرپختونخوا؛ سیکیورٹی فورسز کی دو کامیاب کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 3 دہشت گرد ہلاک
سینیٹ اجلاس کل طلب؛ 18 نکاتی ایجنڈا جاری
27 ویں آئینی ترمیم؛ سینیٹ و قومی اسمبلی میں نمبر گیم دلچسپ مرحلے میں داخل
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 5 نومبر کو طلب کر لیا
ملک بھر میں 8 نومبر تک موسم کیسا رہے گا، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نیا ریکارڈ قائم، اسٹیٹ بینک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر