وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری رواں ماہ امریکہ کا دورہ کریں گے۔
اس حوالے سے سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری 17 اور 18 مئی امریکہ کا دورہ کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ امریکہ کا دورہ امریکی وزیر خارجہ کی دعوت پر کر رہے ہیں جہاں وہ 18 مئی کو عالمی تحفظ خوراک بین ا لوزراتی اجلاس میں شرکت کریں گے۔
دورہ امریکہ کے دوران وزیر خارجہ امریکی ہم منصب سمیت متعدد امریکی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔
بلاول بھٹوزرداری نے 12 مئی کو امریکہ میں دوسری عالمی کوویڈ کانفرنس میں مجازی طور پر شرکت کا فیصلہ کیا ہے۔
دورہ امریکہ میں وزیر خارجہ کے ہمراہ وزیر مملکت برائے انور خارجہ حنا ربانی کھر کے جانے کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
