سرباز خان، دنیا کی 10 بلند ترین چوٹیاں سر کرنے والے پہلے پاکستانی
سرباز خان دنیا کی 10 بلند ترین چوٹیاں سر کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے ہیں جبکہ وہ اس ہی ماہ مکالو چوٹی سر کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
سرباز خان نے حال ہی میں دنیا کی تیسری بلند ترین چوٹی کینچن چونگا سر کی ہے جس کے بعد انہیں 10 بلند ترین چوٹیاں سر کرنے کا اعزاز حاصل ہوگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عالمی شہرت یافتہ پاکستانی کوہ پیما لٹل کریم انتقال کرگئے
سرباز خان اس ہی ماہ مکالو چوٹی سر کرنے کا بھی ارادہ رکھتے ہیں جبکہ اس کے بعد وہ اس ہی سال گیشر برن ون اور چوایو اورشیش اپنگما کو بھی سر کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
بتیس سالہ سرباز کا تعلق خیبر پختونخوا کے علاقے ہنزہ سے ہے جبکہ وہ دنیا کی 8 ہزار میٹر بلند چوٹیوں میں سے 10 کو سر کرنے والے پہلے پاکستانی ہیں۔
انہوں نے تمام 14 بلند ترین چوٹیوں کو سر کرنے کا عزم رکھا ہے جبکہ انہوں نے اس مہم کا آغاز 2007 میں نانگا پربت سر کرکے کیا تھا جس کے بعد انہوں نے 2018 میں کے ٹو کو سر کیا تھا۔
علاوہ ازیں سرباز خان نے 2019 میں براڈپیک، لوہٹسے اور مناسلو چوٹی سر کی ہے جبکہ 2021 میں انہوں نے انا پورنا، ماؤنٹ ایوریسٹ، گیشربرم ٹو اور داولاگیری کو بھی سر کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: کوہ پیما پہاڑی کے کنارے پر لٹک گیا، دل دہلا دینے والی ویڈیو وائرل
واضح رہے کہ سرباز خان نے 2019 میں لوہٹسے، جو کہ دنیا کی چوتھی بلند ترین چوٹی کو بغیر مصنوعی آکسیجن سپلائی کے سرکیا تھا جبکہ وہ ایسا کرنے والے پہلے پاکستانی کوہ پیما ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
