Advertisement
Advertisement
Advertisement

پورے ملک میں انقلاب آنے والا ہے، حلیم عادل شیخ

Now Reading:

پورے ملک میں انقلاب آنے والا ہے، حلیم عادل شیخ

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ پورے ملک میں انقلاب آنے والا ہے۔

حلیم عادل شیخ نے سندھ ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم پر پارلیمنٹری کمیٹی بنائی تھی، عدالت کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے لیے اعلان کیا گیا تھا، کمیٹی کا کوئی اجلاس تک نہیں بلایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت اور الیکشن کمیشن کے خلاف آرٹیکل 6 تحت کارروائی کی جائے، انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے اور الیکشن نہ کرانا الیکشن کمیشن کی نااہلی ہے۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ سندھ میں اپنے لوگوں کو نوازنے کے لیے بلدیاتی انتخابات کرائے جارہے ہیں، سندھ کا کالا قانون آئین کے آرٹیکل 140 سے متصادم تھا۔

اپوزیشن لیڈر کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ نے اختیارات نچلی سطح تک منتقل کرنے کا حکم دیا، پرانے قانون کے تحت الیکشن سپریم کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی ہے، اس طرح سندھ کے چھ کروڑ عوام متاثر ہوں گے۔

Advertisement

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ اسمبلی کو تماشہ بنایا جارہا ہے متعلقہ کمیٹی کا کوئی اجلاس نہیں ہوا، الیکشن کمیشن نے اپنی ذمہ داری سے انحراف کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں انقلاب آنے والا ہے اب سندھ میں ان کا ایم این اے ایم پی اے نہیں جیت سکتا، انہوں نے سوچا کم از کم زبردستی اپنا میئر ہی بنوالیں، جب تک بلدیاتی قوانین میں ترمیم نہ ہو الیکشن غیرقانونی ہوگا۔

اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے مزید کہا کہ بلدیاتی الیکش کو فوری روکا جائے، ترامیم تک نئے انتخابات نہیں ہوسکتے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر