Advertisement
Advertisement
Advertisement

کاؤنٹی کرکٹ، محمد عباس کی گلوسٹر شائر کے خلاف 9 وکٹیں

Now Reading:

کاؤنٹی کرکٹ، محمد عباس کی گلوسٹر شائر کے خلاف 9 وکٹیں
کاؤنٹی کرکٹ، محمد عباس کی گلوسٹر شائر کے خلاف 9 وکٹیں

کاؤنٹی کرکٹ، محمد عباس کی گلوسٹر شائر کے خلاف 9 وکٹیں

کاؤنٹی کرکٹ میں محمد عباس نے گلوسٹر شائر کے خلاف ہیمپشائر کی جیت کو یقینی بناتے ہوئے 9 وکٹیں حاصل کرلی ہیں۔

کاؤنٹی کرکٹ میں گلوسٹر شائر کا مقابلہ ہیمپشائر سے ہوا جس میں ہیمپشائر نے ٹائٹل کی دوڑ میں اپنی رفتار کو برقراررکھتے ہوئے گلوسٹر شائر کو 87 رنز سے شکست دے دی۔

اس میچ میں پاکستان کے دائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر محمد عباس نے دونوں اننگ میں شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا اور پہلی اننگ میں انہوں نے 6 جبکہ دوسری اننگ میں 3 وکٹیں حاصل کیں۔

یہ بھی پڑھیں: محمد عباس نے انگلش کاؤنٹی میں بلے بازوں کے چھکے چھڑا دیے

Advertisement

پیمپشائر نے اس میچ میں فتح حاصل کرتے ہوئے پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن کی جانب قدم بڑھاتے ہوئے اپنی تیسری فتح حاصل کی ہے۔

میچ کی پہلی اننگ میں محمد عباس نے سیزن میں پہلی مرتبہ 5 وکٹیں حاصل کیں اور45 رنز دے کر انہوں نے 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ انہوں نے اپنے 7 اوورز کے پہلے اسپیل میں 4 وکٹیں حاصل کیں جس کے بعد مزید دو وکٹیں بھی حاصل کرلی۔

گلوسٹر شائر کے بلے باز دوسری اننگ میں انہیں سنبھالنے میں ناکام رہے اور 368 کے ہدف کے تعاقب میں گلوسٹر شائر 280 رنز پر ڈھیر ہوگئی جبکہ محمد عباس نے اس اننگ میں 3 اہم وکٹیں حاصل کیں۔

Advertisement

واضح رہے کہ محمد عباس اب تک کاؤنٹی چیمپئن شپ کے پہلے ڈویژن کے 5 میچز میں 17.81 کی اوسط سے 22 وکٹیں حاصل کرکے دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر ہیں۔

اس فہرست میں پہلا نمبر پاکستانی بولر حسن علی کا ہے جنہوں نے اب تک 4 میچز میں 18.50 کی اوسط سے 24 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایشیا کپ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی، آئی سی سی نے سزاؤں کا اعلان کر دیا
پاکستانی وکٹ کیپر سدرہ نواز بھی آئی سی سی ویمنز ٹیم آف ورلڈ کپ میں شامل
ٹم ڈیوڈ 129 میٹر کا شاندار چھکا لگا کر تیسرے نمبر پر آگئے، ویڈیو وائرل
پی ایس ایل فرنچائز مالکان کے تحفظات پر پی سی بی نے ایکشن لے لیا
سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے لیے شیڈول جاری کر دیا
پاکستان بمقابلہ سری لنکا ون ڈے سیریز، ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کل سے شروع ہو گی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر