Advertisement
Advertisement
Advertisement

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام تمام سیاسی مفادات سے اوپر ہے، شازیہ مری

Now Reading:

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام تمام سیاسی مفادات سے اوپر ہے، شازیہ مری
شازیہ مری

شازیہ مری نے کہا ہے کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام تمام سیاسی مفادات سے اوپر ہے۔

ترجمان پیپلز پارٹی شازیہ مری نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ تخفیف غربت وزارت میں اہم پروگرام شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو 2008 میں شروع کیا گیا، گزشتہ حکومت میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے نام سے بے نظیر کا نام ہٹانے کی کوشش کی گئی۔

ترجمان پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ بےنظیر شہید مسلم دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم رہیں۔

شازیہ مری نے کہا کہ گزشتہ حکومت نے چھوٹی سوچ کا مظاہرہ کیا جبکہ مہنگائی، بیروزگاری بڑھانے والی حکومت نے احساس کا نام استعمال کیا۔

Advertisement

انہوں نے یہ بھی کہا کہ بغیر قانون سازی کے پروگرام کا نام تبدیل کر کے احساس پروگرام رکھا گیا جبکہ دسمبر 2019 میں تصدیق کے بغیر ساڑھے 8 لاکھ لوگوں کو پروگرام سے نکال دیا گیا۔

ترجمان پیپلز پارٹی شازیہ مری نے مزید کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام تمام سیاسی مفادات سے اوپر ہے،وزیراعظم شہباز شریف نے پہلے خطاب میں بینظیر کارڈ کو اصل شکل میں بحال کرنے کا اعلان کیا۔

دوسری جانب وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی اور پیپلزپارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بلین ٹری سونامی پر بہت سے سوالات اٹھائے گئے، بلین ٹری سونامی منصوبہ خیبر پختونخوا کی حد تک چل رہا ہے۔

شیری رحمان نے کہا کہ بلین ٹری سونامی منصوبہ پر نیب بھی تحقیقات کر رہا ہے۔

انہوں نے کہ کہ پاکستان میں 2025 تک پانی کی شدید قلت ہوگی جبکہ اس وقت ملک میں شدید ہیٹ ویو ہے، ملک میں درجہ حرارت خطرناک حد تک بڑھ رہا ہے۔

وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی اور پیپلزپارٹی کی سینیٹر شیری رحمان کا مزید کہنا تھا کہ ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے عوام میں آگاہی نہیں دی گئی، وزیراعظم فوری کلائیمیٹ کونسل کا اجلاس بلائیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
27 ویں آئینی ترمیم؛ سینیٹ و قومی اسمبلی میں نمبر گیم دلچسپ مرحلے میں داخل
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 5 نومبر کو طلب کر لیا
ملک بھر میں 8 نومبر تک موسم کیسا رہے گا، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نیا ریکارڈ قائم، اسٹیٹ بینک
پاکستان کی سفارتکاری نئے اعتماد اور استحکام کے دور میں داخل ہو چکی ہے، خواجہ آصف
غزہ کیلیے فوج بھیجنے کا فیصلہ حکومت اور پارلیمنٹ کرے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر