Advertisement
Advertisement
Advertisement

دپیکا پڈوکون کو اپنا کیریئر ختم ہونے کے خدشہ کیوں تھا؟

Now Reading:

دپیکا پڈوکون کو اپنا کیریئر ختم ہونے کے خدشہ کیوں تھا؟

بالی فلم انڈسٹری کی ڈمپل کوئین دپیکا پڈوکون نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں خدشات تھے کہ انہیں ان کے لہجے کی وجہ سے مسترد کر دیا جائے گا۔

حال ہی میں بالی وُڈ فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ ڈپیکا پڈوکون نے فیشن میگزین ’ووگ‘ کو انٹرویو دیا، جس میں انہوں نے جنوبی بھارتی لہجے ہونے کی وجہ سے بالی وڈ کیریئر ختم ہونے کے اپنے خدشات کا اظہار کیا۔

اداکارہ نے بتایا کہ ان کی پیدائش اگرچہ یورپی ملک ڈنمارک میں ہوئی، تاہم ان کے والدین کا تعلق بھارت کی جنوبی ریاست کرناٹک سے ہے۔

یہی وجہ ہے کہ کیریئر کے آغاز میں انہیں ان کے جنوبی بھارتی لہجے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا رہا اور انہیں خدشہ تھا کہ انہیں ان کے بولنے انداز کی وجہ سے مسترد کردیا جائے گا اور یوں ان کا بالی وُڈ کیرئیر ختم ہو جائے گا۔

جنوبی بھارت خود ایک بہت بڑی فلم انڈسٹری ہے اور دپیکا پڈوکون نے اداکاری کا آغاز بھی جنوبی فلم انڈسٹری سے کیا تھا مگر 2006 میں انہوں نے شاہ رخ خان کے ساتھ ’اوم شانتی اوم‘ سے بالی وڈ فلموں میں اپنے کیرئیر کا آغاز کیا۔

Advertisement

 

Advertisement
Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

A post shared by VOGUE India (@vogueindia)

انٹرویو کے دوران اداکارہ نے بتایا کہ انہیں شک تھا کہ ان کے لہجے کی وجہ سے انہیں اہمیت نہیں دی جائے گی اور جنوبی بھارتی لہجے کی وجہ سے ان کا بالی وڈ کیریئر آگے نہیں بڑھے گا۔

Advertisement

اداکارہ نے ایک سوال کے جواب میں یہ بھی کہا کہ انہوں نے فلم انڈسٹری میں کبھی صنفی تفریق کا سامنا نہیں کیا اور نہ ہی انہوں نے کبھی مرد و خاتون کا موازنہ کیا اور نہ ہی اس مسئلے کو اہمیت دی۔

دپیکا پڈوکون نے کہا کہ ان کی اور ان کی بہن کی پرورش کبھی اس طرح کی ہی نہیں گئی کہ وہ لڑکیاں ہیں اور انہیں اپنے حقوق اور اپنی بعض چیزیں لڑ کر لینی پڑیں گی مگر پھر انہوں نے ہر چیز کے لیے جدوجہد کی اور انہیں حاصل کیا۔

 

Advertisement
Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

A post shared by VOGUE India (@vogueindia)

Advertisement

مذکورہ انٹرویو میں بالی وُڈ کی ڈمپل کوئین نے ہالی وڈ میں مختلف نسلوں اور طبقات سے تعلق رکھنے والی افراد کو کاسٹ کیے جانے کے معاملے پر بھی بات کی اور کہا کہ ابھی ہالی وڈ میں مختلف نسل اور خطوں کے لوگوں کو کاسٹ کرنے یا انہیں مواقع دیے جانے کا معاملہ ابتدائی سطح پر ہے۔

اداکارہ کے مطابق کسی بھی سیاہ فام یا ایشیائی شخص کو کسی ہالی وڈ فلم میں کاسٹ کرنے یا انہیں موقع دینے کو مختلف نسل اور طبقات کے لوگوں کو اہمیت دینا نہیں کہا جا سکتا۔

 

Advertisement
Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

A post shared by Deepika Padukone (@deepikapadukone)

Advertisement

تاہم انہوں نے تسلیم کیا کہ بعض ہالی وڈ شخصیات مختلف نسلوں، طبقات اور عقائد کے لوگوں کو مواقع فراہم کرنے کے حوالے سے سنجیدہ بھی ہیں۔

یاد رہے کہ دپیکا نے 2018 میں بالی وُڈ کے اسٹار رنویر سنگھ سے محبت کی شادی کی تھی جو کہ کئی سالوں سے اداکارہ سے محبت کا دعویٰ کرتے دیتے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر