Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسلام آباد ایئرپورٹ پر مسافر سے 1.012 کلو گرام ہیروئن برآمد

Now Reading:

اسلام آباد ایئرپورٹ پر مسافر سے 1.012 کلو گرام ہیروئن برآمد

ایئرپورٹس سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کی جانب سے اسلام آباد ایئرپورٹ پر کارروائی کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اے ایس ایف کے عملے نے فیصل آباد ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے ابوظہبی جانے والے مسافر سے 1.012 کلو گرام ہیروئن برآمد کر لی۔

ترجمان اے ایس ایف نے بتایا کہ مسافر محمد قربان نے ہیروئن بیگ کی تہ کے اندر خفیہ کالے رنگ کی پلاسٹک شیٹ میں چھپا رکھی تھی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ اے ایس ایف کے عملے نے سامان کی تلاشی کے دوران منشیات برآمد کر کے اسمگلنگ کی کوششں ناکام بنا دی۔

اے ایس ایف کے ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ منشیات سمیت مزید قانونی کارروائی کے لئے اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ 3 ہفتے قبل بھی اے این ایف انٹیلیجنس نے کراچی میں بڑی کارروائی کی تھی، کارروائی کے دوران منشیات کا دھندا کرنے والے نیٹ ورک کے تین کارندے گرفتار کر لئے گئے تھے۔

کارروائی کے دوران ملزمان سے  94.800 کلوگرام چرس برآمد ہوئی جبکہ مجموعی طور پر 1200 گرام چرس کے 79 پیکٹ برآمد ہوئے اور جوہر چورنگی کے قریب دورانِ تلاشی رکشہ سے 2 پیکٹ چرس برآمد ہوئی تھی۔

اے این ایف کے حکام نے بتایا تھا کہ گرفتار ملزمان بلوچستان اور پشاور سے منشیات کراچی اسمگل کر کے مقامی منشیات فروشوں کو فروخت کرتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سندھ پولیس کی گھوٹکی میں بڑی کارروائی ، 12 بدنام زمانہ ڈاکو مارے گئے
سیکیورٹی فورسز سے متعلق بیان ، محسن نقوی کا سہیل آفریدی سے معافی کا مطالبہ
صحت کی دیکھ بھال انسان کی پیدائش سے شروع ہوتی ہے، مصطفیٰ کمال
ٹرمپ کی شٹ ڈاؤن پالیسی، سیکڑوں پروازیں معطل، ایئرلائنز مشکلات کا شکار
27 آئینی ترمیم پر مشاورت کیلیے پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس دوبارہ شروع
پاک افغان مذاکرات میں پش رفت ، دفتر خارجہ نے ڈیڈ لاک کی تردید کر دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر