Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی کے بیشتر علاقوں لوڈشیڈنگ کا بڑھتا ہوا دورانیہ، کے الیکٹرک نے اہم بیان جاری کردیا

Now Reading:

کراچی کے بیشتر علاقوں لوڈشیڈنگ کا بڑھتا ہوا دورانیہ، کے الیکٹرک نے اہم بیان جاری کردیا
کے الیکٹرک

کے الیکٹرک کا شہر بھر میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن

شہر کراچی کے بیشتر علاقوں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھنے لگا ہے جس پر کے الیکٹرک کی جانب سے اہم وضاحت پیش کی گئی ہے۔

 لوڈشیڈنگ کے حوالے سے کے الیکٹرک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بجلی کی فراہمی بلوں کی ادائیگی سے مشروط ہے، عدم ادائیگی پر منقطع ہونے والے کنیکشنز کو لوڈ شیڈنگ سے تشبیح دینا درست نہیں ہے۔

ترجمان کے الیکٹرک نے کہا کہ شہر میں شیڈول کے مطابق لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ کراچی میں 14 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کے حوالے سےگردش کرنے والی خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہیں، لوڈ شیڈنگ کا شیڈول کے-الیکٹرک کی ویب سائٹ پر موجود ہے اور رجسٹرڈ صارفین کو بذریعہ ایس ایم ایس مطلع بھی کیا جاتا ہے۔

اس حوالے سے ترجمان کا کہنا تھا کہ  20 فیصد سے کم نقصان والے علاقوں میں لوڈ شیڈنگ نہیں کی جارہی ہے جبکہ 400 کے قریب صنعتی فیڈرز پر بھی لوڈ شیڈنگ نہیں کی جا رہی ہے۔

Advertisement

ترجمان نے واضح کیا کہ لانڈھی، بھینس کالونی اور کچھ دیگر علاقوں میں عدم ادائیگی پر کچھ کنیکشنز منقطع کئے گئے۔

خیال رہے کہ  شہر قائد میں گرمی کی شدت بڑھنے کے ساتھ ہی کے الیکٹرک کی جانب سے غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔

لانڈھی، کورنگی، ملیر، پی ای سی ایچ ایس، گلشن معمار، گلشن اقبال، گلستان جوہر، نیو کراچی، فیڈرل بھی ایریا، اورنگی ٹاؤن، ناظم آباد سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے اور 4 سے 10 گھنٹے کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خیبرپختونخوا میں آپریشن، 35 بھارتی حمایت یافتہ خارجی دہشتگرد ہلاک، 12 جوان شہید
گوادر سے غیر قانونی طور پر ایران جانے کی کوشش ناکام، 17 ملزمان گرفتار
کراچی کی تاریخ کا سب سے بڑا ریپ اسکینڈل، پولیس کی تحقیقات میں لرزہ خیز انکشافات
سندھ میں سیلاب؛ ہر طرح کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پاک فوج کی تیاریاں مکمل
کراچی: شادی کے دن نوجوان پراسرار طور پر لاپتہ، اغوا کا شبہ
پتوکی:چار اوباش نوجوانوں کی بارہ سالہ لڑکے سے اجتماعی زیادتی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر