حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ ایک سازش کے تحت بننے والی حکومت عوام کو منظور نہیں ہے۔
قائد حزب اختلاف سندھ حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ یہ تحریک غلامی سے آزادی کی تحریک ہے، جو جاری ہے، حقیقی آزادی مارچ کے لئے چیئرمین عمران کے احکامات پر عوام کے پاس آئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پوری قوم سے کہتا ہوں حقیقی آزادی مارچ کے لئے عمران خان کی کال کا انتظار کریں، مودی کے یاروں سے نجات دلوانے کے لئے عوام نکلے، یہ تحریک ملک کے غداروں کے خلاف ہے۔
حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ یہ جنگ پاکستان کے پرچم کو بلند کرنے کی جنگ ہے، امپورٹڈ حکومت نے ملک کی معشیت کو تباھ کر دیا ہے، ایک سازش کے تحت بننے والی حکومت عوام کو منظور نہیں ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
