وزیراعظم عمران خان نے ڈاکٹر معید یوسف کو معاون خصوصی برائے قومی سلامتی ڈویژن مقرر کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے معید یوسف کو معاون خصوصی قومی سلامتی ڈویژن مقرر کردیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
معاون خصوصی ڈاکٹر معید یوسف اسٹریٹیجک پالیسی پلاننگ کے فرائض انجام دیں گے جبکہ کابینہ ڈویژں نے معید یوسف کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق معید یوسف کا عہدہ وزیر مملکت کے برابر ہوگا۔
اس سے قبل ڈاکٹر معید یوسف بطور چیئرمین اسٹریٹیجک پالیسی پلاننگ سیل خدمات سرانجام دے رہے تھے۔
شہزاد اکبر وفاقی وزیر برائے امور داخلہ بھی مقرر، نوٹیفکیشن
ڈاکٹر معید یوسف نے بین الاقوامی تعلقات میں ماسٹرز اور پولیٹیکل سائنس میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کررکھی ہے، وہ متعدد کتابوں کے منصف ہونے کے ساتھ بین الاقوامی تھنک ٹینکس اور جامعات کے ساتھ بھی وابستہ رہ چکے ہیں۔
یونیورسٹی اور اسلام آباد کی قائد اعظم یونیورسٹی میں بطور استاد فرائض بھی انجام دے چکے ہیں، جبکہ روزنامہ ڈان اخبار میں کالم بھی لکھتے ہیں
ان کی تحقیق کا مرکز جنوبی ایشیا کو درپیش مسائل کا خاتمہ، جنوبی ایشیائی ملکوں کے درمیان باہمی تجارت اور خطے سے غربت کے خاتمے کی راہ میں حائل رکاوٹوں کا خاتمہ ہے۔
ڈاکٹر معید یوسف نے 17 اکتوبر 2019 کو چیئرمین اسٹرٹیجک پالیسی پلاننگ سیل کا عہدہ سنبھالا تھا، سیل کے چئرمین کی حیثیت سے وہ قومی سلامتی میٹی کے رکن بھی تھے۔
معاون خصوصی معید یوسف بین الاقوامی تنازعات کے تصفیے کے لیے قائم امریکیا دارے یو ایس آئی پی سے کم و بیش 10 برس منسلک رہے ہیں۔
وہ 2004 سے 2007 تک اسلام آباد کے سسٹین ایبل ڈیولپمنٹ پالیسی انسٹی ٹیوٹ میں کُل وقتی مشیر کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں.
یاد رہے کہ اس سے قبل وزارت پوسٹل سروسز کو ختم کرکے وزارت مواصلات میں ضم کر دیا گیا تھا۔ تفصیل کے مطابق وفاقی حکومت نے کفایت شعاری مہم کے تحت وزارت پوسٹل سروسز ختم کردی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
