Advertisement
Advertisement
Advertisement

معین علی پاکستان میں کس مقام پر کرکٹ کھیلنے کے خواہشمند ہیں؟

Now Reading:

معین علی پاکستان میں کس مقام پر کرکٹ کھیلنے کے خواہشمند ہیں؟
معین علی پاکستان میں کس مقام پر کرکٹ کھیلنے کے خواہشمند ہیں؟

معین علی پاکستان میں کس مقام پر کرکٹ کھیلنے کے خواہشمند ہیں؟

انگلش کرکٹر معین علی نے حال ہی میں بتایا ہے کہ وہ پاکستان میں کس مقام پر کرکٹ کھیلنے کے خواہشمند ہیں۔

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر معین علی نے سماجی رابطے کی مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان کے خوبصورت مقام پر کرکٹ کھیلنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔

https://twitter.com/MoeenAIi/status/1524065830220271616

انہوں نے ٹوئٹر پر پاکستان کے شمالی علاقہ جات کی تصویر شیئر کی ہے جس کو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ ’شاندار پس منظر، کرکٹ کھیلنے کے لیے دنیا کی سب سے خوبصورت جگہ ہے‘۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: آئی پی ایل،معین علی انجری کے باعث اگلے چند میچوں سے محروم  ہوسکتے ہیں

ان کا کہنا تھا کہ ’میں یہاں کرکٹ کھیلنا چاہتا ہوں، پاکستان واقعی ایک خوبصورت ملک ہے‘ جبکہ اس کے ساتھ ہی انہوں نے پاکستان کے لیے اپنی محبت کا اظہار بھی کیا ہے۔

واضح رہے کہ 34 سالہ انگلش کرکٹر ایک بہترین آل راؤنڈر ہیں، جنہوں نے اپنے ملک کے لیے 225 میچز میں نمائندگی کی ہے جبکہ انہوں نے 2014 میں ڈیبیو کیا تھا۔

معین علی نے اپنے کیریئر میں 5 ہزار 428 رنز اسکور کیے ہیں جس میں ان کی 8 سنچریاں اور 23 نصف سنچریاں شامل ہیں۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: معین علی نے ثقلین مشتاق کو دنیا کا بہترین کوچ قرار دے دیا

علاوہ ازیں انہوں نے بولنگ میں 326 وکٹیں حاصل کی ہیں، معین علی ان دنوں بھارت میں جاری انڈین پریمیئر لیگ میں چنئی سپر کنگز کے ساتھ مصروف ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایشیا کپ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی، آئی سی سی نے سزاؤں کا اعلان کر دیا
پاکستانی وکٹ کیپر سدرہ نواز بھی آئی سی سی ویمنز ٹیم آف ورلڈ کپ میں شامل
ٹم ڈیوڈ 129 میٹر کا شاندار چھکا لگا کر تیسرے نمبر پر آگئے، ویڈیو وائرل
پی ایس ایل فرنچائز مالکان کے تحفظات پر پی سی بی نے ایکشن لے لیا
سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے لیے شیڈول جاری کر دیا
پاکستان بمقابلہ سری لنکا ون ڈے سیریز، ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کل سے شروع ہو گی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر