Advertisement
Advertisement
Advertisement

نائیجیریا، مسلح افراد نے فوجیوں پر فائرنگ کردی، 7 ہلاک

Now Reading:

نائیجیریا، مسلح افراد نے فوجیوں پر فائرنگ کردی، 7 ہلاک

نائجیرین فوج پر گشت کے دوران مسلح افراد نے بھاری ہتھیاروں سے حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں متعدد فوجی ہلاک جب کہ دو لاپتہ ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق خانہ جنگی کا شکار افریقی ملک نائجیریا کی فوج پر مسلح افراد نے ایک اور حملہ کیا جس کی زد میں آکر نائجیرین فوج کی 93 بٹالین کے 7 اہلکار زندگی کی بازی ہار گئے۔

واضح رہے، دہشت گردوں نے رات گئے نائجیریا کے ٹاٹی نامی گاؤں میں فوجی قافلے پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا تھا۔93 بٹالین پر حملے کے بعد سے بریگیڈئر جنرل اور ان کے معاون لاپتہ ہیں، جن کی تلاش کیلئے فوج نے سرچ آپریشن کا آغاز کردیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ابھی تک کسی بھی مسلح گروہ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے جب کہ آرمی کے ترجمان بھی حملے سے متعلق تبصرہ کرنے سے گریز کررہے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ نائجیریا کے علاقے ترابا میں داعش کے حملے میں تین افراد ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

Advertisement

گزشتہ دس برس سے نائجیریا میں مختلف مسلح گروہ سرگرم ہیں جو مختلف قوموں اور سیکیورٹی فورسز کو دہشت گردانہ کارروائیوں کا نشانہ بناتے رہتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میکسیکو: سپر اسٹور میں دھماکے کے بعد خوفناک آگ، 23 افراد جھلس کر جاں بحق
ٹرمپ نے نائجیریا میں ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کا حکم دے دیا
خامنہ ای نے ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق امریکا کو واضح اور سخت پیغام دے دیا
امریکا میں بڑی دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، داعش سے وابستہ 4 افراد گرفتار
امریکی سینیٹ نے 100 سے زائد ممالک پر ٹرمپ کے عالمی ٹیکسز ختم کرنے کا بل منظور کرلیا
اینٹی ٹیرف اشتہار تنازع: کینیڈین وزیراعظم نے صدر ٹرمپ سے معافی مانگ لی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر