Advertisement
Advertisement
Advertisement

اگلے انتخابات میں پیپلز پارٹی کو کوئی پوچھنے والا نہیں، شاہ محمودقریشی

Now Reading:

اگلے انتخابات میں پیپلز پارٹی کو کوئی پوچھنے والا نہیں، شاہ محمودقریشی

سابق وفاقی وزیر شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اگلے انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کو کوئی پوچھنے والا نہیں ہوگا۔

الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہم شفاف انتخابات کی خواہش رکھتے ہیں، شفاف انتخاب پر اصلاحات کیلئے بھی تیار ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ حکومت الیکشن کی تاریخ کا اعلان کردے تو اصلاحات پر بھی کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگلے انتخابات میں پیپلز پارٹی کو کوئی پوچھنے والا نہیں ہے جس کی وجہ سے  بلاول بھٹو اور ان کے والد انتخابات کے حق میں نہیں ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پیپلز پارٹی چاہتی ہے ن لیگ کڑوےاورمشکل فیصلے کرے، بلاول بھٹو بھول گئے ن لیگ نے ان کی والدہ کے ساتھ کیا کیا؟

Advertisement

خیال رہے کہ اس سے قبل وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم پولیٹیکل انجینئرنگ پریقین نہیں رکھتے، ہم جمہوری قوت ہیں، صاف و شفاف الیکشن چاہتے ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پہلےاصلاحات ہونگے  پھر الیکشن کرائے جائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: 3 دن میں چار کروڑ روپے سے زائد کے ای چالان کر دیے گئے
باجوڑ میں خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام؛ خارجی کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
ای چالان کے نام پر ظلم! سندھ اسمبلی میں بھاری جرمانوں کے خلاف قرارداد جمع
این ایف سی ایوارڈ میں تبدیلی کی تیاریاں، قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس 18 نومبر کو طلب
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوئی مزید کتنی کمی؟
کراچی: جناح اسپتال میں ینگ ڈاکٹرز کو تنخواہیں نہ ملنے پر احتجاج کی کال
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر