Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہندوستان مقبوضہ کشمیر کو زبان کی بنیاد پر تقسیم کرنے کی کوشش کررہا ہے، راجہ فاروق حیدر

Now Reading:

ہندوستان مقبوضہ کشمیر کو زبان کی بنیاد پر تقسیم کرنے کی کوشش کررہا ہے، راجہ فاروق حیدر
راجہ فاروق حیدر

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ ہندوستان مقبوضہ کشمیر کو زبان کی بنیاد پر تقسیم کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

نیشنل پریس کلب میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ یاسین ملک کی گرفتاری اور جس انداز سے مقدمہ چلایا گیا وہ قابل مذمت ہے۔

راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ یاسین ملک آزادی کی جدوجہد کررہے تھے جو ان کا بنیادی حق ہے،  یہ جرم نہیں ہے، ہندوستان کی جانب سے حد بندیاں ایک خاص مقصد کے تحت کی جارہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  ہندوستان کا منصوبہ یہ ہے کہ وادی اور جموں میں نشتوں کا تناسب تبدیل کیا جائے، ہندوستان مقبوضہ کشمیر میں زبان اور علاقے کی بنیاد پر تقسیم کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  قومی اسمبلی میں متفقہ قرارداد کی منظوری کا خیرمقدم کرتے ہیں، حکومت پاکستان نے وضاحت کر دی ہے کہ ہندوستان کے ساتھ تجارت کا کوئی ارادہ نہیں۔

Advertisement

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ  موجودہ صورتحال میں تجارت کرنا کشمیریوں کے خون پر نمک پاشی کے مترادف ہوگا، کابینہ نے خالی آسامیاں پر کرنے کی منظوری دی ہے نئی حکومت سے توقع ہے کہ وہ قومی امنگوں کے مطابق فیصلہ کریگی۔

انہوں نے کہا کہ قمرالزمان کائرہ صاحب کو بتایا ہے کہ آزاد کشمیر کے لوگوں نے بڑی مشکل سے آئینی حقوق حاصل کیے ہیں ، 13 ویں ترمیم واپس لینے کی کوششیں آزاد کشمیر میں فساد پیدا کرنے کی کوشش ہے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شرم الشیخ، وزیراعظم شہباز شریف کی عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں، فلسطین سے یکجہتی کا اعادہ
انکم ٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں توسیع کی جائے، ایف پی سی سی آئی کا مطالبہ
شرم الشیخ، وزیر اعظم اور صدر محمود عباس کی ملاقات، فلسطینی عوام کو خراج تحسین
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، ہنڈریڈ انڈیکس 5300 پوائنٹس گر گیا
شرم الشیخ میں غزہ امن معاہدہ؛ وزیراعظم شہباز شریف کا اہم بیان سامنے آگیا
علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ قبول شدہ، گورنر نے غیر آئینی اقدام کیا، اسپیکر کے پی کے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر