
سابق صدر آصف زرداری، پاکستان مسلم لیگ ن سے الیکشن سے متعلق اپنی بات منوانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ کی سینیر قیادت نے جلد انتخابات نہ کروانے سے متعلق اتحادیوں کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے ہیں جبکہ ن لیگ بھی نیب اصلاحات اور انتخابی اصلاحات کے بغیر اب الیکشن کے حق میں نہیں ہے۔
ذرائع کے مطابق اتحادیوں کا پیغام نوازشریف تک پہنچایا گیا تو ن لیگ جلد الیکشن کے فیصلے سے پیچھے ہٹ گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اگلے تین سے چار ماہ میں اصلاحات کا ہدف مکمل کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ لندن میں نوازشریف کی زیر صدارت آج ن لیگ کی مشاورتی کمیٹی کا فیصلہ کن اجلاس ہوگا۔
اجلاس کے بعد اہم فیصلوں کے اعلان سمیت عوام کو ریلیف دینے کے طریقہ کار کا اعلان بھی آج کیا جائیگا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق صدر نے کہا کہ انتخابی اصلاحات تین ماہ میں ہوں یا چارماہ میں یا پھر جب بھی ہوں تو ہی الیکشن کرائیں گے، ہمارے گیم پلان میں انتخابی اصلاحات اور نیب میں اصلاحات کرنا شامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں سن رہا ہوں اور دیکھ رہا ہوں ، میں کہتا رہا کہ یہ الیکشن دھاندلی کے ہوئے ہیں تو کسی نے مانا نہیں اور کسی نے سنا نہیں، اس کے وقت کے سلیکٹڈ نے بھی نہیں سنا۔
انہوں نے کہا کہ اب ہم سب نے ملکر حکومت بنا لی ہے تو وہ چاہ رہے ہیں کہ انتخابات کروائیں لیکن ہم نے بھی الیکشن کروانے سے انکار نہیں کیا۔ ان کا نعرہ ہے الیکشن جلدی کرائیں اور اس حوالے سے گزشتہ رات نواز شریف سے بھی بات کی اور انہیں سمجھایا کہ جیسے ہی الیکشن اصلاحات ہوں فوری الیکشن کرائے جائیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News